پیر, اگست 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگ سے متاثرہ لبنان کی معیشت 6.4 فیصد سکڑنے کا اندیشہ: عالمی بینک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-24
in عالمی خبریں
A A
جنگ سے متاثرہ لبنان کی معیشت 6.4 فیصد سکڑنے کا اندیشہ: عالمی بینک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے فوجی صلاحیت کوخفیہ رکھنے کے لیے ہتھیاروں کی سرعام نمائش روک دی: وزارت دفاع

ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان

بیروت، 22 اگست (یو این آئی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع کے باعث لبنان کی معیشت میں اس سال 6.4 فیصد سکڑاؤ متوقع ہے، جس سے ملک میں جاری معاشی بحالی کا عمل ایک بار پھر شدید بحران کا شکار ہوگیا ہے۔
عالمی بینک کی سمر 2026 لبنان اکنامک مانیٹر رپورٹ کے مطابق لبنان کی معیشت نے 2019 کے مالیاتی بحران کے بعد 2025 میں 4.2 فیصد حقیقی جی ڈی پی نمو حاصل کی تھی، جو اس عرصے کی بلند ترین شرح تھی، تاہم مارچ 2026 میں تنازع میں اضافے نے اس بحالی کو شدید متاثر کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تنازع کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو مزید نقصان پہنچا، آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی، سپلائی چین متاثر ہوئی جبکہ سیاحت اور ملکی طلب میں بھی نمایاں کمی آئی۔
عالمی بینک کے مطابق 2026 میں حقیقی جی ڈی پی میں 6.4 فیصد کمی متوقع ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں سیاحت کا بحران، کمزور کھپت، سپلائی چین میں رکاوٹیں، بڑھتا ہوا عدم تحفظ اور طویل عرصے تک جاری رہنے والی نقل مکانی شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں صارفین کی قیمتوں پر بھی دوبارہ دباؤ بڑھ رہا ہے اور مہنگائی کی شرح 17.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔ عالمی بینک نے اس کی وجہ سپلائی میں رکاوٹوں، شپنگ کے بڑھتے اخراجات اور ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو قرار دیا۔
عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ کے شعبے کی ڈویژن ڈائریکٹر دالیہ خلیفہ نے کہا کہ بینکاری شعبے میں اصلاحات، مالیاتی انتظام اور دیگر ضروری اقدامات کو آگے بڑھانا اعتماد بحال کرنے، معاشی استحکام کے تحفظ اور تعمیر نو و بحالی کے لیے درکار مالی وسائل حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
لبنانی پارلیمنٹ نے حال ہی میں بینکوں سے متعلق قانون میں اہم ترامیم منظور کی ہیں، جن کا مقصد ناکام مالیاتی اداروں کی تنظیم نو اور ملک کے وسیع تر مالیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی قانون سازی میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے لبنان کی جانب سے بین الاقوامی بہترین طریقہ کار کے مطابق قوانین بنانے کی سمت میں اہم قدم قرار دیا ہے۔
آئی ایم ایف نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ بیروت میں لبنانی حکام کے ساتھ تکنیکی مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا تاکہ مزید معاشی اور ساختی اصلاحات کا جائزہ لیا جا سکے۔
سابق لبنانی وزیر معیشت و تجارت الین حکیم نے کہا کہ خطے میں موجودہ افراتفری کے باوجود لبنان میں معاشی استحکام ممکن ہے، تاہم قلیل مدت میں یہ استحکام صرف معاشی عوامل پر نہیں بلکہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر بھی منحصر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد معاشی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے کی توقع ہے، خصوصاً نجی شعبے اور انفرادی کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا

Next Post

یوکرین پر روس کے تازہ حملوں میں دو افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے فوجی صلاحیت کوخفیہ رکھنے کے لیے ہتھیاروں کی سرعام نمائش روک دی: وزارت دفاع
عالمی خبریں

ایران نے فوجی صلاحیت کوخفیہ رکھنے کے لیے ہتھیاروں کی سرعام نمائش روک دی: وزارت دفاع

2026-08-24
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
عالمی خبریں

ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان

2026-08-24
ٹک ٹاک امریکی بچوں کی رازداری سے متعلق مقدمے میں 400 ملین ڈالر ادا کرے گا
عالمی خبریں

ٹک ٹاک امریکی بچوں کی رازداری سے متعلق مقدمے میں 400 ملین ڈالر ادا کرے گا

2026-08-24
یوکرین پر روس کے تازہ حملوں میں دو افراد ہلاک
عالمی خبریں

یوکرین پر روس کے تازہ حملوں میں دو افراد ہلاک

2026-08-24
ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس
عالمی خبریں

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

2026-08-22
یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار
عالمی خبریں

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

2026-08-22
عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین
عالمی خبریں

عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین

2026-08-22
عالمی خبریں

2026-08-22
Next Post
یوکرین پر روس کے تازہ حملوں میں دو افراد ہلاک

یوکرین پر روس کے تازہ حملوں میں دو افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.