ہفتہ, اگست 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-22
in عالمی خبریں
A A
عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

غزہ، 21 اگست (یو این آئی) فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی کمپنیوں اور اقتصادی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع غیر قانونی E1 آبادکاری منصوبے سے متعلق اسرائیلی تعمیراتی ٹینڈروں میں حصہ نہ لیں۔
وزارت خارجہ نے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی شرکت بین الاقوامی قانون کے تحت عائد ذمہ داریوں سے متصادم ہوگی۔کمپنیوں کو غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں میں براہِ راست یا بالواسطہ طور پر حصہ ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔
بیان میں عالمی برادری سے بھی اس منصوبے کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ یہ مؤقف بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں سے ہم آہنگ ہے۔ جیسا کہ عالمی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) نے بھی کہا ہے کہ ریاستوں کو، قابض پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے، ان غیر قانونی حالات کو برقرار رکھنے میں مدد یا معاونت نہیں کرنی چاہیے ۔
وزارت نے خبردار کیا ہےکہ E1 منصوبہ مقبوضہ مغربی کنارے کو تقسیم کرکے اس کی جغرافیائی سالمیت کو نقصان پہنچائے گا اور دو ریاستی حل کے امکانات کو مزید کمزور کر دے گا۔
بیان میں ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ محض سیاسی بیانات تک محدود نہ رہیں بلکہ اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری میں توسیع روکنے اور اسے اس منصوبے سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنے کے لیے "عملی اور مؤثر اقدامات” کریں۔
وزارت نے مزید کہا ہے کہ منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کے لیے قبضے اور غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیوں کا خاتمہ اور بین الاقوامی قانون کا احترام ضروری ہے۔ اس نے اسرائیل کے غیر قانونی آبادکاری کے نظام کے خلاف اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ نے بھی اس مطالبے کی حمایت کی اور کہا ہے کہ E1 کے خلاف عالمی مخالفت کو اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری پالیسیوں کو روکنے اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات میں تبدیل ہونا چاہیے۔
جمعرات کی صبح برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، کینیڈا اور ناروے نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں اسرائیل کے E1 منصوبے کو آگے بڑھانے کے فیصلے کو "ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی۔
ان سات ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس منصوبے سے دستبردار ہو اور مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری کی توسیع روک دے۔ انہوں نے کمپنیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ E1 سے متعلق تعمیراتی معاہدوں کے لیے بولی نہ دیں۔
منگل کے روز اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیموں عِیر عَمِیم (Ir Amim)، بِمکوم (Bimkom) اور پیس ناؤ (Peace Now) نے کہا کہ اسرائیل نے منصوبے کے مخالف فریقوں کو اطلاع دیے بغیر 1,234 آبادکاری یونٹس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا ہے، حالانکہ اس نے پہلے سے اطلاع دینے کا وعدہ کیا تھا۔
E1 منصوبے کے تحت تقریباً 3,400 غیر قانونی آبادکاری یونٹس شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد فلسطینی اراضی پر اسرائیلی تعمیرات کے ذریعے غیر قانونی معالیہ ادومیم بستی کو مقبوضہ مشرقی یروشلم سے جوڑنا ہے۔
دنیا بھر میں متعدد ناقدین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے کو تقسیم کرکے دو ریاستی حل کو ناممکن بنانا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ

Next Post

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس
عالمی خبریں

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

2026-08-22
یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار
عالمی خبریں

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

2026-08-22
عالمی خبریں

2026-08-22
ایران نے خود کو ایک ناقابل تسخیر طاقت ثابت کیا ہے: عراقچی
عالمی خبریں

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

2026-08-21
بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

2026-08-21
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا
عالمی خبریں

اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا

2026-08-21
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
عالمی خبریں

شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

2026-08-21
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
عالمی خبریں

اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری

2026-08-21
Next Post
یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.