ہفتہ, اگست 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-22
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

ڈھاکہ، 21 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے نامزد امیدوار مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے حزب اختلاف کے امیدوار ریٹائرڈ کرنل اولی احمد کو شکست دے کر بنگلہ دیش کے 23ویں صدر منتخب ہوگئے۔ یہ ملک میں 35 سال بعد ہونے والا پہلا متنازع صدارتی انتخاب تھا۔
فخر الاسلام عالمگیر نے زبردست اکثریت حاصل کرتے ہوئے 255 ووٹ حاصل کیے، جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت میں قائم 11 جماعتی اتحاد کے امیدوار اولی احمد کو صرف 88 ووٹ ملے۔
چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین، جو ریٹرننگ افسر بھی تھے، نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے جاتیہ سنگسد بھبن میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کیا۔
ڈیلی سن کے مطابق الیکشن کمیشن جمعرات کو ہی سرکاری گزٹ میں نتائج شائع کرنے کی توقع ہے۔
ووٹنگ دوپہر 2 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے تین گھنٹے تک جاری رہی۔
قائم مقام صدر حافظ الدین احمد اور قائم مقام اسپیکر قیصر کمال نے 2 بج کر 10 منٹ پر ووٹ ڈالے، جس کے بعد وزیر اعظم طارق رحمان اور فخر الاسلام نے 2 بج کر 11 منٹ پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
ووٹنگ سے قبل چیف الیکشن کمشنر ناصر الدین نے ارکان پارلیمنٹ کو انتخابی طریقۂ کار سے آگاہ کیا۔
انتخاب کھلی رائے شماری کے ذریعے ہوا، جس میں 349 ارکان پارلیمنٹ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔
فخر الاسلام کی کامیابی پہلے ہی متوقع تھی کیونکہ پارلیمنٹ میں بی این پی کو واضح اکثریت حاصل ہے۔ آئین کے آرٹیکل 70 کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو اپنی جماعت کے فیصلے کے خلاف ووٹ دینے پر اپنی نشست سے محروم ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
349 اہل ووٹرز میں 247 بی این پی ارکان، 77 جماعت ارکان، نیشنل سٹیزن پارٹی کے 8 ارکان، 8 آزاد ارکان، بنگلہ دیش خلافت مجلس کے 3 ارکان اور بنگلہ دیش جاتیہ پارٹی (بی جے پی)، گونو ادھیکار پریشد، گونوسامہتی آندولن، خلافت مجلس، اسلامی آندولن بنگلہ دیش اور جاتیہ گناتانترک پارٹی کا ایک ایک رکن شامل تھا۔
حکمران بی این پی کی قیادت میں قائم کیمپ کی جانب سے فخر الاسلام کی حمایت متوقع تھی، جبکہ حزب اختلاف کے اتحاد سے اولی احمد کی حمایت کی توقع کی جا رہی تھی۔
یہ صدارتی انتخاب محمد شہاب الدین کے 24 جولائی کو صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد منعقد ہوا، جس کے بعد اسپیکر حافظ الدین احمد نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
آئین کے آرٹیکل 123(2) کے تحت صدر کے استعفے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خالی نشست کو پُر کرنے کے لیے 90 دن کے اندر صدارتی انتخاب کرانا ضروری ہے۔
فخر الاسلام جمعہ کی شام بنگ بھبن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
فخر الاسلام عالمگیر 2016 سے اگست 2026 تک بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل رہے۔ صدارتی امیدوار نامزد ہونے کے بعد انہوں نے پارٹی کے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وہ اپوزیشن میں بی این پی کے برسوں کے دوران پارٹی کا عملی طور پر سب سے نمایاں چہرہ رہے، خصوصاً اس عرصے میں جب بی این پی کی چیئرپرسن خالدہ ضیا جیل میں تھیں اور طارق رحمان جلاوطنی میں تھے۔
اس سے قبل آخری مرتبہ صدارتی انتخاب 8 اکتوبر 1991 کو ہوا تھا، جب بی این پی کے امیدوار عبدالرحمان بسواس نے عوامی لیگ کے امیدوار بدرالحیدر چوہدری کو 172 کے مقابلے میں 92 ووٹوں سے شکست دے کر بنگلہ دیش کے 11ویں صدر کا منصب سنبھالا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش کو تنزید اور مشفق الرحیم کی فٹنس کلیئرنس کا انتظار

Next Post

ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس
عالمی خبریں

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

2026-08-22
یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار
عالمی خبریں

یورپی یونین کا بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث یوکرینی کسانوں کو 22 کروڑ یورو کی اضافی امداد دینے سے انکار

2026-08-22
عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین
عالمی خبریں

عالمی کمپنیاں اسرائیل کے ‘ای 1’ منصوبے میں شرکت سے گریز کریں :فلسطین

2026-08-22
ایران نے خود کو ایک ناقابل تسخیر طاقت ثابت کیا ہے: عراقچی
عالمی خبریں

ایران کے خلاف امریکی اقتصادی کارروائی مزید بڑی شکست کا باعث بنے گی: عراقچی

2026-08-21
بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے صدارتی انتخابات: 20 اگست کو ووٹنگ، جمعہ کو نو منتخب صدر حلف لیں گے

2026-08-21
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا
عالمی خبریں

اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل کا اعتراف کر لیا

2026-08-21
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی
عالمی خبریں

شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی

2026-08-21
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
عالمی خبریں

اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری

2026-08-21
Next Post
ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ

ریاستی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں کا تشدد، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا سبب: ہیومن رائٹس واچ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.