جمعرات, اکتوبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل کا پیلٹ گن معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کےحق میں دھرنا، شاہ سے پوچھا – انصاف سے ڈر کیوں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-22
in قومی خبریں
A A
راہل کا پیلٹ گن معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے کےحق میں دھرنا، شاہ سے پوچھا – انصاف سے ڈر کیوں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دیہی ترقیات کی وزارت نے وی بی–جی رام جی کے تحت 375 قابل اجازت کاموں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا

بھجن پورہ فائرنگ معاملے میں دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا

نئی دہلی، 21 اگست (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی پیلٹ گن سے زخمی ساحل لوچب کے معاملے میں جمعہ کو ایف آئی آر درج کرانے کے مطالبے کے حق میں یہاں پارلیمنٹ اسٹریٹ میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے اور وزیر داخلہ امت شاہ سے پوچھا کہ وہ انصاف کرنے سے ڈرتے کیوں ہیں۔
راہل اس سے پہلے ساحل لوچب کے ساتھ مندر مارگ پولیس اسٹیشن پہنچے اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا لیکن پولیس کے معاملہ درج کرنے سے انکار کے بعد وہ ڈی سی پی کے دفتر پہنچے اور وہاں بھی ایف آئی آر درج کرنے کی مانگ کی۔ راہل نے کہا کہ جب تک ایف آئی آر درج نہیں ہوگی، وہ وہاں سے نہیں ہٹیں گے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق ساحل نے 14 اگست کو اپنے وکلاء کے ساتھ دہلی پولیس کو تحریری شکایت دی تھی لیکن پولیس نے شکایت کا انویسٹی گیشن آفیسر (آئی او) نمبر اور رسید نہیں دی۔ اس کے بعد 17 اگست کو ای میل اور فون کے ذریعے بھی شکایت پر کارروائی کی مانگ کی گئی، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
راہل نے بعد میں سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر مکمل تفصیلات دیتے ہوئے لکھا، "آج ساحل لوچب کے ساتھ، ان کے ساتھ ہوئی پولیس بربریت کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے پارلیمنٹ اسٹریٹ کے ڈی سی پی دفتر پہنچا۔ جنتر منتر پر 20 جولائی کو پرامن احتجاج کر رہے ساحل پر پولیس نے پیلٹ گن سے حملہ کیا، جس سے ان کی ایک آنکھ کی بینائی خطرے میں ہے۔ پرامن احتجاج کے خلاف ایسی بربریت کوئی قانونی کارروائی نہیں، بلکہ سنگین جرم ہے۔” راہل نے الزام لگایا کہ اس بربریت کے لیے نہ وزیر داخلہ شاہ نے طلباء کو کوئی صفائی دی اور نہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان سے معافی مانگی۔ انہوں نے امت شاہ سے سوال کیا، "انصاف سے اتنا کیوں گھبرا رہے ہیں؟”
انہوں نے کہا کہ ساحل انصاف کے لیے ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، لیکن اسے بھی نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس طرح آئین اور آئینی حقوق کو کچلا جا رہا ہے۔ راہل نے کہا، "ایف آئی آر ہوگی۔ عدالتی جانچ ہوگی اور اوپر سے نیچے تک جو بھی اس بربریت کے قصوروار ہیں، ان تمام پر کارروائی ہوگی۔ ساحل اور اس جیسے ہر متاثرہ طالب علم کو انصاف دلا کر رہیں گے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران جنگ میں امریکہ ’’نئے مرحلے‘‘ میں داخل ہوچکا، معاشی دباؤ حکمت عملی کا اہم ہتھیار:وانس

Next Post

جاپان کے وزیر دفاع نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جاپان کے عزم کا اظہار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دیہی ترقیات کی وزارت نے وی بی–جی رام جی کے تحت 375 قابل اجازت کاموں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا
قومی خبریں

دیہی ترقیات کی وزارت نے وی بی–جی رام جی کے تحت 375 قابل اجازت کاموں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا

2026-10-07
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
قومی خبریں

بھجن پورہ فائرنگ معاملے میں دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے دو بدمعاشوں کو گرفتار کیا

2026-10-07
یوتھ کانگریس کے صدر کو دھرنے کے مقام سے حراست میں لیا گیا
قومی خبریں

یوتھ کانگریس کے صدر کو دھرنے کے مقام سے حراست میں لیا گیا

2026-10-07
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ترمیم شدہ فارم 6 کو منظوری دینے کے دعوے کی تردید کی

2026-10-07
قومی خبریں

پنجاب حکومت ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی

2026-10-07
قومی خبریں

پنجاب میں بدعنوانی اور امن و قانون کی صورتحال پر بی جے پی کا مان حکومت پر حملہ

2026-10-07
قومی خبریں

ایس آئی آر تنازعہ: بی جے ڈی راجیہ سبھا کے ممبران اپوزیشن کے احتجاجی مارچ میں شامل ہوئے، گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ

2026-10-07
فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل
قومی خبریں

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

2026-10-04
Next Post
جاپان کے وزیر دفاع نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جاپان کے عزم کا اظہار

جاپان کے وزیر دفاع نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے جاپان کے عزم کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.