منگل, اکتوبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ای اسپورٹس ورلڈ کپ: ارجن ایریگئیسی اور نہال سرین ٹاپ آٹھ میں شامل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-16
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

پیرس، 15 اگست (یواین آئی) ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2026 کے شطرنج ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کوارٹر فائنل میں ختم ہوگیا۔ جین زی ای اسپورٹس کے ارجن ایریگئیسی اور ایس 8 یو ایل ای اسپورٹس کے نہال سرین ٹورنامنٹ کے ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں شامل رہے۔ ارجن کو ٹیم فالکنز کے ہکارو ناکامورا نے ’آرماگیڈن‘ ٹائی بریکر میں شکست دی، جبکہ ٹیم لیکوئڈ کے دفاعی چیمپئن میگنس کارلسن نے نہال سرین کو 2.5-0.5 سے ہرا دیا۔
ہکارو کے خلاف ارجن کا کوارٹر فائنل مقابلہ گزشتہ سال تیسری پوزیشن کے میچ کا اعادہ تھا، جس میں امریکی گرینڈ ماسٹر نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس بار بھی دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور چاروں باقاعدہ گیمز برابر رہیں۔ اس کے بعد فیصلہ ’آرماگیڈن‘ ٹائی بریکر میں ہوا، جہاں سفید مہروں سے کھیلتے ہوئے ہکارو نے چیک میٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں نہال سرین کا مقابلہ میگنس کارلسن سے ہوا۔ یہ گزشتہ سال کے ناک آؤٹ مقابلے کا اعادہ تھا۔ کارلسن نے پہلے دو گیمز جیتے جبکہ تیسرا گیم برابر رہا، جس کے نتیجے میں انہوں نے 2.5-0.5 سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
سیمی فائنل میں ہکارو ناکامورا کا مقابلہ ڈینس لازاوک سے ہوگا، جبکہ میگنس کارلسن کا سامنا علی رضا سے ہوگا۔ یہ گزشتہ سال کے فائنل کا اعادہ بھی ہوگا۔
ارجن اور نہال کے ٹاپ آٹھ میں جگہ بنانے پر دونوں کھلاڑیوں کو 75 ہزار ڈالر، یعنی تقریباً 71.5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔
پلے آف سنگل ایلیمینیشن فارمیٹ میں جاری رہیں گے۔ سیمی فائنل چھ گیمز پر مشتمل ہوگا، جبکہ گرینڈ فائنل ’بیسٹ آف تھری‘ سیٹ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں پہلے دو سیٹ چار، چار گیمز پر مشتمل ہوں گے اور تیسرا سیٹ ہونے کی صورت میں اس میں دو گیمز ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

Next Post

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی توجہ بہترین کارکردگی پر مرکوز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی
کھیل

شنگھائی ماسٹرز: میدویدیف، فیلیکس اور رافیل نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی

2026-10-11
منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے
کھیل

منسکھ مانڈویہ وارانسی میں ‘فٹ انڈیا سنڈے آن سائیکل’ کے 94ویں ایڈیشن کی قیادت کریں گے

2026-10-11
کھیل

چائنا اوپن: ژینگ کا سیمی فائنل میں مرٹنز سے مقابلہ

2026-10-11
کھیل

چین آئچی ناگویا ایشین پیرا گیمز میں 312 ایتھلیٹس بھیجے گا

2026-10-11
کھیل

ویدیہی چودھری نے تیسری فینیسٹا اوپن ٹرافی جیتی، مان کیشروانی مردوں کے چیمپئن

2026-10-11
16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی
کھیل

16ویں ہاکی انڈیا سینئر مردوں کی قومی چیمپئن شپ کل جھانسی میں شروع ہوگی

2026-10-10
کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات
کھیل

کامن ویلتھ کیو اسپورٹس چیمپئن شپ میں پارس گپتا اور دھوج ہریا کی فاتحانہ شروعات

2026-10-10
کھیل

جیت راول کا پیشہ ورانہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

2026-10-10
Next Post

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی توجہ بہترین کارکردگی پر مرکوز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.