بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-15
in عالمی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

تہران، 14 اگست (یواین آئی) ایرانی فوج نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آبنائے ہرمز اب امریکہ کے کنٹرول میں ہے۔ ایران نے اس بیان کو ’’جھوٹ اور من گھڑت دعویٰ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم آبی گزرگاہ مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے۔
ایران کی مرکزی فوجی کمانڈ ’خاتم الانبیاء‘ کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ امریکہ کے یہ دعوے کہ جہاز آبنائے ہرمز سے معمول کے مطابق گزر رہے ہیں، محض جھوٹ اور من گھڑت باتیں ہیں۔
انہوں نے ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہا کہ آبنائے ہرمز بدستور اسلامی جمہوریہ ایران کے مکمل انتظام اور کنٹرول میں ہے اور ایرانی مسلح افواج کی اجازت اور نگرانی کے بغیر کسی تجارتی جہاز یا آئل ٹینکر کو اس آبی گزرگاہ سے محفوظ گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ دی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کو ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ واشنگٹن کا ’’آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول‘‘ ہے اور کہا تھا کہ ’’میرا خیال ہے کہ ہم اسے برقرار رکھیں گے۔‘‘
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے اس اہم آبی گزرگاہ پر ایران کے کنٹرول کی وسعت کا درست اندازہ نہیں لگایا ہے۔
عباس عراقچی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے میں امریکہ کو اس سے بھی زیادہ سنگین غلط فہمی لاحق ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غلط اطلاعات سے بھی زیادہ خطرناک غلط انٹیلی جنس معلومات ہوتی ہیں، اس لیے اس معاملے میں احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی جانب سے رواں ہفتے پاسداران انقلاب سے وابستہ باسیج فورسز کی کمان سنبھالنے کے لیے مقرر کیے گئے حسین طائب نے بھی آبنائے ہرمز کی صورتحال پر ایران کا موقف واضح کیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے انتظام اور کنٹرول میں ہے اور ملک پوری سلامتی کے ساتھ اپنی پالیسی پر آگے بڑھ رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ کی ایران مخالف جنگ چینی برقی ٹرکوں کی فروخت میں اضافے کا باعث بن گئی

Next Post

شمالی کوریا آئندہ امریکہ-جنوبی کوریا فوجی مشقوں پر برہم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

2026-09-27
چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
عالمی خبریں

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

2026-09-27
ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بحری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا
عالمی خبریں

ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بحری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا

2026-09-27
پزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان
عالمی خبریں

پزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان

2026-09-27
ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی
عالمی خبریں

ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی

2026-09-27
عالمی خبریں

یمنی رہنما کی عوام سے مسلح افواج میں شامل ہونے کی اپیل، حوثی باغیوں سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان

2026-09-27
عالمی خبریں

ایران کی امریکہ کو آبنائے ہرمز کو 7 دنوں کے اندر دوبارہ کھولنے کے لیے ایک نئی تجویز

2026-09-27
عالمی خبریں

ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ

2026-09-27
Next Post

شمالی کوریا آئندہ امریکہ-جنوبی کوریا فوجی مشقوں پر برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.