بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امت شاہ کی امیج کا ‘غبارہ پھٹ’ چکا ہے، پارلیمنٹ آنے کی ہمت نہیں: راہل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-13
in قومی خبریں
A A
امت شاہ کی امیج کا ‘غبارہ پھٹ’ چکا ہے، پارلیمنٹ آنے کی ہمت نہیں: راہل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 12 اگست (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 20 دنوں سے ایوان سے غائب ہیں اور ان میں پارلیمنٹ میں آ کر طلباء پر پولیس کارروائی سے جڑے سوالات کا جواب دینے کی ہمت نہیں ہے۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو مسٹر شاہ کی تقریر نہیں، بلکہ طلباء پر ہوئی کارروائی کے سوالات کے جواب چاہئیں ۔ انہیں پارلیمنٹ میں آنے کی ہمت دکھانی چاہیئے لیکن ایسا لگتا ہے کہ وزیر داخلہ کو اپنی شبیہ کی زیادہ فکر ہے اس لیے وہ ایوان میں آنے سے بچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "سچ یہی ہے کہ امت شاہ کی امیج کا غبارہ پھٹ چکا ہے۔ ان کے اندر پارلیمنٹ آنے کی ہمت ہی نہیں ہے۔ وہ 20 دنوں سے غائب ہیں۔ یہاں بیٹھے تھے، گاڑی آتی تھی، جاتی تھی۔ ان کے قافلے میں تقریباً 30 گاڑیاں چلتی ہیں اور ان کے گھر کے سامنے ہزاروں پولیس والے کھڑے رہتے ہیں، اس ڈر سے کہ کہیں کوئی بچہ نہ آ جائے۔ اب زبردستی اس غبارے میں پھر سے ہوا بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن غبارہ پھٹ چکا ہے۔ مسٹر شاہ میں کوئی ہمت نہیں بچی ہے۔ ملک کے وزیر داخلہ ایوان میں نہیں آ سکتے۔ مسٹر شاہ کے یہ کہنے سے کہ حکومت بحث کے لیے تیار ہے، اپوزیشن کا مطالبہ نہیں بدلتا۔”
اپوزیشن لیڈر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، "کانگریس صدر ملکارجن کھرگے جی اور میں نے پریس کانفرنس کی ہے۔ باقی اپوزیشن نے بھی واضح طور پر کہا ہے کہ ہم مسٹر شاہ کی تقریر سننے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہم ان کی تقریر یا بحث نہیں چاہتے۔ ہم ایک سادہ سے سوال کا جواب چاہتے ہیں۔ ہمارے طلباء پر گولی کس نے چلائی؟ گولی چلانے کا حکم کس نے دیا؟ کس نے ایک طالب علم کی آنکھ کی بینائی چھینی؟ کس نے ایک طالب علم کے کان میں گولی ماری؟ کیلوں والی لاٹھیوں سے طلباء کو پیٹنے کا حکم کس نے دیا؟” مسٹر گاندھی نے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی وزارتِ داخلہ کے تحت آنے والی دہلی پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس کی طرف سے کی گئی۔ انہوں نے کہا، "کیا امت شاہ نے ہمارے بچوں پر گولی چلانے کا حکم دیا تھا یا نہیں۔ اگر انہوں نے دیا تھا تو انہیں استعفیٰ دینا چاہیے، کیونکہ وہ اس کے ذمہ دار ہیں۔ اگر انہوں نے حکم نہیں دیا تھا تو بھی انہیں استعفیٰ دینا چاہیے، کیونکہ وہ نااہل ہیں۔”
انہوں نے میڈیا پر بھی سوال اٹھائے اور کہا کہ جب امت شاہ بولتے ہیں تو صحافی انہیں بیچ میں نہیں روکتے، لیکن اپوزیشن رہنماؤں کو مسلسل ٹوکا جاتا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا، "جب وہ بولتے ہیں تو کیا آپ انہیں انٹرپٹ کرتے ہیں؟ ہمیں 24 گھنٹے انٹرپٹ کرتے ہیں، مگر ان کو کبھی انٹرپٹ نہیں کرتے۔ ان میں کیا خاص چیز ہے کہ پورا میڈیا خاموشی سے ان کے سامنے کھڑا رہتا ہے؟” مسٹر گاندھی نے کہا کہ جب ملک کے طلباء وزیر اعظم نریندر مودی اور مسٹر امت شاہ سے نہیں ڈر رہے ہیں تو میڈیا کو بھی ڈرنا نہیں چاہیے۔
جھارکھنڈ میں طلباء کے خلاف تشدد کے معاملے پر بی جے پی کے سوال کے جواب میں مسٹر گاندھی نے کہا کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں جھارکھنڈ پر خاموش نہیں ہوں۔ میں نے پریس کانفرنس میں واضح طور پر کہا ہے کہ ہم اپنے طلباء کے خلاف کسی بھی طرح کے تشدد کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ میں خاموش نہیں ہوں، کھل کر بول رہا ہوں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر بازار ترنگے کے رنگ میں ڈوب گیا ، ترنگا مارچ میں امڈا حب الوطنی کا عوامی سیلاب

Next Post

ملک کے تئیں اپنے عزم کو دہرانے کا دن ہے آزادی کا جشن: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post
ملک کے تئیں اپنے عزم کو دہرانے کا دن ہے آزادی کا جشن: ریکھا گپتا

ملک کے تئیں اپنے عزم کو دہرانے کا دن ہے آزادی کا جشن: ریکھا گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.