بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوک سبھا نے ایف سی آر اے ترمیمی بل جے پی سی کو بھیج دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-13
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 12 اگست (یواین آئی) لوک سبھا نے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ترمیمی بل (ایف سی آر اے)، 2026 کو دونوں ایوانوں کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کے غور و خوص کے لیے بھیجنے کی تجویز بدھ کو اپوزیشن کی مخالفت کے درمیان منظور کر لی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے ایوان میں بل کو جے پی سی کو بھیجنے کی تجویز پیش کی۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ یہ بل غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے لایا گیا ہے، جسے وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریجیجو نے مکمل طور پر غلط قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن اراکین کو بل جے پی سی کو بھیجے جانے کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ وہاں اس پر جامع بحث و مباحثہ ہو سکے۔ اپوزیشن اراکین کے شور شرابے کے درمیان ایوان نے تجویز کوصوتی سے منظوری دے دی۔
تجویز کے مطابق جے پی سی کے لیے لوک سبھا کے 21 اراکین کی نامزدگی اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے 10 اراکین کی نامزدگی چیئرمین سی پی رادھا کرشنن کریں گے۔ کمیٹی کو اگلے سیشن کے پہلے ہفتے کے آخری دن تک اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
مسٹر رائے کے تجویز پیش کرتے ہی اپوزیشن اراکین نے بل کی مخالفت شروع کر دی۔ کانگریس کے کے سی وینوگوپال اور سماجوادی پارٹی کے اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ بل اقلیتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو نشانہ بنانے والا ہے۔ مسٹر وینوگوپال نے کہا کہ ایف سی آر اے میں مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد اقلیتوں اور این جی اوز کو نشانہ بنانا ہے۔
مسٹر ریجیجو نے اپوزیشن کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے مسٹر اکھلیش یادو کو بل میں کسی بھی ‘اقلیت مخالف’ التزام کو دکھانے کا چیلنج دیا۔ انہوں نے کہا کہ بل میں کسی اقلیت یا برادری کو نشانہ بنانے والا ایک بھی لفظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو بل کی التزامات پر اعتراض ہے تو اسے جے پی سی کو بھیجا جا رہا ہے، جہاں اراکین کو اپنا موقف رکھنے کا پورا موقع ملے گا۔
مسٹر یادو نے کہا کہ پوری اپوزیشن بل کے موجودہ مسودے کی مخالفت کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے بل اقلیتوں کو نشانہ بنا کر لائے جا رہے ہیں۔ مسٹر ریجیجو نے اس الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل ملک کی ہر برادری کے تحفظ کے لیے ہے۔
اس سے پہلے جیسے ہی ایوان کی کارروائی ایک بار کے التوا کے بعد دو بجے دوبارہ شروع ہوئی تو اپوزیشن اراکین نے پھر سے ایوان میں وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان اور دیگر مطالبات کو لے کر شدید ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ پریزائیڈنگ آفیسر جگدمبیکا پال نے ایوان کو بتایا کہ کچھ ارکان نے تحریک التواء پیش کی ہے، لیکن اسپیکر اوم برلا نے ان میں سے کسی کو قبول نہیں کیا ہے۔ شور شرابے کے درمیان ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے گئے۔ ایوان میں شدید ہنگامے کو دیکھتے ہوئے مسٹر پال نے ایوان کی کارروائی تین بجے تک ملتوی کر دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فن لینڈ میں آئی سی سی مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ یورپ سب ریجنل کوالیفائر کا آخری مرحلہ

Next Post

یوم آزادی سے پہلے دہلی حکومت کی ترنگا یاترا میں ہزاروں افراد کی شرکت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post

یوم آزادی سے پہلے دہلی حکومت کی ترنگا یاترا میں ہزاروں افراد کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.