نئی دہلی 11 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کی صبح وگیان بھون میں سابق صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی خودنوشت ، جس کا عنوان ‘بھارتیہ گن راجیہ کی وجئے: میرا جیون، میرے سنگھرش’ ہے، کا اجراء کریں گے اس موقع پر وزیر اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر نے منگل کو ایک بیان جاری کر کے کہا کہ یہ خودنوشت مسٹر کووند کی غیر معمولی زندگی کا ایک انتہائی ذاتی احوال پیش کرتی ہے، جس میں ان کے ابتدائی برسوں سے لے کر ان کی ممتاز عوامی زندگی اور بالآخر ہندستان کے 14ویں صدرجمہوریہ کے طور پر ان کی خدمات تک کے تجربات، جدوجہد اور کامیابیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ کتاب ان اقدار، تجربات اور حالات کی بصیرت فراہم کرتی ہے، جنہوں نے ان کی زندگی اور عوامی خدمت کو سنواراہے ۔










