پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-03-19
in کھیل
A A
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل

مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا

لاہور// امید کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے محدود اووروں کے مقابلہ کی سیریز کو راول پنڈی سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے داخلی امور کے وزیر نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کرکے گزشتہ ہفتہ چل رہے واقعات پر سرکاری طورپر مہر لگا دی۔
یہ قدم پاکستان میں جاری سیاسی مسئلہ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو اگلے ہفتہ عدم اعتما دتحریک کا سامنا کرنا ہے۔ اسی کے سبب حکمراں پارٹی پی ٹی آئی اور اپوزیشن پی ڈی ایم نے اپنی اپنی حمایت میں بڑی تعداد میں لوگوں کو اسلام آباد لانے کا وعدہ کیا ہے۔
حکمراں پارٹی نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 27مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت کرنے کیلئے دس لاکھ لوگوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر لیکر آئے گی۔ یہ چوک اس ہوٹل سے صرف دو کلومیٹر کی دوری پر ہے جہاں ٹیموں کو ٹھہرنا ہے۔ پی ڈی ایم نے اپنے کارکنوں اور عوام سے یوم پاکستان (23مارچ) کو اسلام آباد کی طرف سے ایک لمبا جلوس نکالنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اسلام آبادکے جڑواں شہر راول پنڈی کو 29مارچ، 31مارچ، 2اپریل اور 5اپریل کو بالترتیب تین ونڈے اور ایک ٹی۔20بین الاقوامی میچ کی میزبانی کرنی تھی۔اسی وقت سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوں گی۔ سمجھا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شروعات میں انہیں منتقل نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن اب صورتحال نے انہیں یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ کیا میچوں کی تاریخ میں کوئی تبدیلی کی جائے گی۔
ؑآسٹریلیا اس وقت جاری ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلنے کے لئے لاہور میں ہے۔ راول پنڈی اور کراچی میں کھیلے گئے دونوں میچ ڈرا رہے تھے۔ گذشتہ 24برسوں میں آسٹریلیا کا پہلا پاکستان کا دورہ ہے۔
(یواین آئی)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زخمی مارک ووڈ آئی پی ایل 2022 سے باہر ہو گئے

Next Post

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل
کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے تسکین احمد بنگلہ دیشی ٹیم میں شامل

2026-10-24
مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا
کھیل

مونا اگروال نے خواتین کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا

2026-10-24
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی سے قبل جاپانی ہاکی ٹیم کا موہالی پہنچنے پر شاندار پنجابی استقبال

2026-10-24
کھیل

اناہت سنگھ نے آٹھ بار کی عالمی چیمپئن نور الشیربینی کو ہرایا

2026-10-24
کھیل

شیکھر موہن نیوزی لینڈ دورے پر دوسرے اور تیسرے چار روزہ میچ کے لیے انڈیا اے ٹیم میں شامل

2026-10-24
کھیل

کشن دوسرے ٹی-20 سے باہر، ویبھو سوریہ ونشی کو موقع ملنے کا امکان

2026-10-24
کھیل

ٹم ڈیوڈ تسمانیہ کے لیے 50 اوور کا میچ کھیلیں گے، 2027 ورلڈ کپ پر نظریں

2026-10-24
امریکی اسکواش ٹورنامنٹ میں اناہت سنگھ نے نور الشربینی کو حیران کر دیا
کھیل

امریکی اسکواش ٹورنامنٹ میں اناہت سنگھ نے نور الشربینی کو حیران کر دیا

2026-10-23
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.