ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ادے پور میں 21 اکتوبر سے ہوگی سیلوٹ ترنگا کرکٹ لیگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-11
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی) سیلوٹ ترنگا کرکٹ لیگ (ایس ٹی سی ایل) 21 سے 28 اکتوبر تک راجستھان کے ادے پور شہر میں منعقد کی جائے گی جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور ہر ٹیم میں 15 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ اس لیگ کے لیے رجسٹریشن مفت رکھا گیا ہے۔
ایس ٹی سی ایل اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے اس لیگ کی ویب سائٹ کو باضابطہ طور پر لانچ کرنے اور اوپن ٹرائلز کے ذریعے ملک گیر کرکٹ ٹیلنٹ سرچ مہم کا افتتاح کرنے کا پیر کے روز اعلان کیا۔ اس موقع پر لیگ کمشنر، سابق ہندوستانی کرکٹر اور بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی کے سابق چیئرمین چیتن شرما چیف گیسٹ کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’سیلوٹ ترنگا کرکٹ لیگ‘ ملک بھر کے نوجوان کرکٹرز کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم بننے جا رہی ہے۔ کئی سابق ہندوستانی کرکٹرز اس لیگ سے جڑیں گے اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ”کرکٹ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے؛ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوں کو کچھ واپس دیں“۔ سابق ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر اشوک ملہوترا نے کہا کہ یہ لیگ واقعی ایک مثال قائم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس لیگ میں حصہ لینے والے ہر کھلاڑی کا مستقبل بہت روشن ہوگا۔
ایس ٹی سی ایل کے چیئرمین راجیش جھا نے کہا کہ ایس ٹی سی ایل کا مقصد ملک بھر کے نوجوان اور باصلاحیت کرکٹ کھلاڑیوں کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے کرکٹ میں کیریئر بنانے کا بہتر موقع دینا ہے۔ اوپن ٹرائل کے ذریعے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں کے لیے سفر، قیام و طعام اور یونیفارم کا خرچ ایس ٹی سی ایل اٹھائے گی۔ منتخب کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹ ماہرین سے خاص تربیت اور رہنمائی بھی ملے گی، جس میں سابق ہندوستانی کرکٹر چیتن شرما سے تربیت اور مینٹورشپ پانے کا موقع بھی شامل ہے۔
راجیش جھا نے کہا کہ ”ہمارا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ٹیلنٹ کو موقع ملے اور ملک کے ہر کونے سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو قومی سطح تک پہنچنے کا پلیٹ فارم ملے“۔ ایس ٹی سی ایل کے وائس چیئرمین روی چکارا نے کہا کہ یہ لیگ ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوگی۔ اس پلیٹ فارم پر سابق بین الاقوامی ہندوستانی کرکٹرز کی شرکت اور حوصلہ افزائی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے واقعی باعثِ تحریک ہوگی۔ ’سیلوٹ ترنگا کرکٹ لیگ‘ میں پورے ہندوستان سے 8 فرنچائز ٹیمیں شامل ہوں گی۔ لیگ کے تمام میچز راجستھان کے ناتھ دوارہ (ادے پور) میں واقع معراج کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد کیے جائیں گے۔ ’سیلوٹ ترنگا کرکٹ لیگ‘ کے اوپن ٹرائلز ملک کے ان اہم شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔ ٹرائلز میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انوج گپتا نے 6 ستمبر کو ڈی ایس اے کا الیکشن کرانے کا اعلان کیا

Next Post

ٹینس: جوڈار نے مونٹریال میں لیہیکا کو ہرایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ایم سی اے نے ٹی 20 ممبئی لیگ کے چیمپئنز کا جشن منایا

2026-11-12
سری لنکا فالو آن کھیلنے پر مجبور، ہندوستان جیت سے 4 وکٹ دور
کھیل

ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں رچن رویندرا اور ڈیون کونوے کی واپسی

2026-11-12
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

مہاراشٹر نے بنگال کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

2026-11-06
ہندوستانی فٹ بال کو بہتر بنانا ہم سب کا فرض- کوئل
کھیل

برازیل میں فٹبال کا انوکھا واقعہ، فٹبال میچ کے دوران 51 ریڈ کارڈ، عالمی ریکارڈ قائم

2026-11-06
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

بارش سے متاثرہ مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

2026-11-05
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں کوہلی نے پونٹنگ کی برابری کی

2026-11-05
یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
Next Post

ٹینس: جوڈار نے مونٹریال میں لیہیکا کو ہرایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.