بدھ, ستمبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گاڑیوں کی خردہ فروخت نے بنایا جولائی کا نیا ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-08-07
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

نئی دہلی، 6 اگست (یو این آئی) گزشتہ سال ستمبر سے گاڑیوں کی فروخت میں جاری تیزی جولائی میں بھی برقرار رہی، جہاں خوردہ فروخت نے تمام زمروں میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
آٹو موبائل ڈیلرز کے مہاسنگھ ‘فاڈا’ کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں کل 25,91,138 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 25.89 فی صد زیادہ ہیں۔ تاہم یہ تعداد اس سال جون کے 25,95,262 کے مقابلے میں معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
فاڈا کے نائب صدر سائی گردھر نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ہر زمرے ، مسافر گاڑیاں، دو پہیہ، سہ پہیہ، تجارتی گاڑیاں، ٹریکٹر نے جولائی کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2014 سے 151 مہینوں میں سب سے زیادہ فروخت کے معاملے میں جولائی 2026 بارہویں نمبر پر رہا ہے۔ اس فہرست میں اس سے زیادہ فروخت والے تمام مہینے تہواروں کے دنوں کے ہیں۔
گاڑیوں کی رجسٹریشن کی بنیاد پر جاری کردہ ان اعداد و شمار کے مطابق، مسافر گاڑیوں کی فروخت جولائی میں سالانہ 19 فی صد بڑھ کر 4,16,555 یونٹ پر پہنچ گئی۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 28 فی صد کا اضافہ ہوا اور یہ 18,18,289 یونٹ درج کی گئی۔ مسٹر گردھر نے کہا کہ ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت 5.04 فی صد بڑھی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں اس میں 6.16 فی صد کی کمی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اہم وجہ مغربی اور وسطی ہند میں غیر متوقع بارش، سیلاب کی صورتحال رہی۔
تجارتی گاڑیوں کی فروخت 24 فی صد بڑھ کر 99,666 یونٹ پر رہی۔ سہ پہیہ گاڑیوں کی فروخت 16 فی صد بڑھ کر 1,33,778 یونٹ پر پہنچ گئی۔ ٹریکٹروں کی فروخت میں 28 فی صد کا اضافہ ہوا اور یہ 1,17,349 یونٹ ہو گئی۔ تعمیراتی سامان کی فروخت بھی 46 فی صد بڑھ کر 5,501 یونٹ تک پہنچ گئی۔
فاڈا نے بتایا کہ اگست 2026 کے لیے ڈیلرز کافی پرامید ہیں۔ 74.3 فی صد ڈیلرز اگست میں فروخت بڑھنے کی امید کر رہے ہیں۔ اس نے بتایا کہ 22.9 فی صد کا ماننا ہے کہ مارکیٹ میں استحکام رہے گا جبکہ 2.8 فی صد ڈیلرز فروخت میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خستہ حال نظام کا خمیازہ دہلی کے عوام بھگت رہے ہیں، ہر بارش کے ساتھ بہہ جاتے ہیں حکومت کے دعوے: ڈاکٹر نریش کمار

Next Post

اے پی سی آر گجرات کو گجرات ہائی کورٹ سے بڑی قانونی کامیابی، منڈرا میں چار مذہبی مقامات کے انہدام پر عبوری روک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سپریم کورٹ کی میڈیا کو جنسی  جرائم کی رپورٹنگ میں ذمہ دارانہ  اور ہمدردانہ صحافت کی ہدایت

2026-09-29
اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار
قومی خبریں

اے آئی کو حفاظتی ضوابط کے ساتھ بروئے کار لایا جائے: جے شنکر، بحری سلامتی کے خطرات پر خبردار

2026-09-27
وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا
قومی خبریں

وبائی امراض کی تیاریوں کے سلسلے میں ہندوستان نے عالمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا

2026-09-27
بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی
قومی خبریں

بدریناتھ دھام کے قریب منعقدہ کنسرٹ اور ڈی جے ثقافتی پروگرام دھام کے وقار پر "براہِ راست حملہ”: جوشی

2026-09-27
ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
قومی خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت

2026-09-27
سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی
قومی خبریں

سی ایس آئی آر نے پانچ ہندوستانی زبانوں میں سائنس میگزین شروع کی

2026-09-27
مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
قومی خبریں

مودی، سونیا سمیت کئی اہم رہنماؤں نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-27
قومی خبریں

مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آج کولکاتا پہنچیں گے نبین

2026-09-27
Next Post

اے پی سی آر گجرات کو گجرات ہائی کورٹ سے بڑی قانونی کامیابی، منڈرا میں چار مذہبی مقامات کے انہدام پر عبوری روک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.