جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

لیونل میسی ٹیم کی پریڈ چھوڑ کر روزاریو روانہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-24
in کھیل
A A
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

بیونس آئرس، 22 جولائی (یو این آئی) ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کے بعد بیونس آئرس میں منعقد ہونے والی ٹیم کی اوپن ٹاپ بس پریڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نجی طیارے کے ذریعے اپنے آبائی شہر روزاریو روانہ ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میسی کچھ وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزاریں گے اور اس دوران اپنے والد خورخے میسی اور والدہ سیلیا کوچیتینی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ورلڈ کپ کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے اضافی وقت میں فیران ٹوریس کے فیصلہ کن گول کی بدولت ارجنٹینا کو 1-0 سے شکست دے کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ لمحات بھی دیکھنے میں آئے۔
دوسری جانب ارجنٹینا کی ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا، تاہم کئی کھلاڑی امریکہ ہی میں رک گئے، جبکہ 15 کھلاڑی ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی کے ہمراہ استقبالیہ پریڈ میں شریک ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق میسی کے والد صحت کے مسائل کے باعث ورلڈ کپ کے دوران اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے نہیں جا سکے تھے۔
شکست کے بعد لیونل میسی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے جذباتی پیغام میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس شکست کا زخم بھرنے میں وقت لگے گا، تاہم مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے اسپین کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کلدیپ یادو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ون ڈے کپ کے لیے یارکشائر سے وابستہ

Next Post

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
کھیل

کرن سنگھ نے آئی ٹی ایف ایم 15 بالی میں سنگلز خطاب جیتا

2026-09-08
کھیل

مارک کولس زمبابوے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

2026-09-08
کھیل

این سری رام بالاجی کی دوسرے راؤنڈ میں شکست کے ساتھ یو ایس اوپن میں ہندستان کا سفر ختم

2026-09-08
وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا
کھیل

وینس اور سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کے باوجود پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا

2026-09-06
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.