پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چندرکوٹ میں متعدد گاڑیوں کے  تصادم میں۱۸ امرناتھ یاتری زخمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیاں

رام بن؍۱۳ جولائی

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

رام بن ضلع کے چندرکوٹ علاقے میں پیر کے روز متعدد گاڑیوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں امرناتھ یاترا پر جانے والے۱۸یاتری معمولی زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر رام بن نے بتایا کہ حادثہ چندرکوٹ کے لنگر پوائنٹ پر اس وقت پیش آیا جب پہلگام جانے والے یاترا قافلے میں شامل جے کے آر ٹی سی کی دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کی شدت کے باعث ایک بس سامنے چل رہی ایک کار سے جا ٹکرائی، جس کے بعد کار ایک نجی بس سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ تمام زخمی یاتریوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اس دوران سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سالانہ شری امرناتھ یاترا کے بارہویں قافلے میں۷۷۵۴ عقیدت مند پیر کے روز جموں سے وادیٔ کشمیر میں واقع دونوں بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوئے۔

سرکاری حکام کے مطابق اب تک۲ لاکھ۵۲  ہزار سے زائد یاتری امرناتھ غار میں برف سے قدرتی طور پر تشکیل پانے والے شیو لنگم کے درشن کر چکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پیر کو۳۰۳ گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں مجموعی طور پر۷۷۵۴یاتری روانہ ہوئے، جن میں۵۳۸۳ مرد،۲۰۷۱ خواتین‘۲۲۲ سادھو،۵۸سادھویاں،۱۶ بچے اور۴خواجہ سرا (ٹرانس جینڈر) شامل ہیں۔ قافلہ سخت سکیورٹی حصار میں اپنی منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

علیحدگی پسندوں کی مبینہ ستائش  پر مبنی کتابوں کے معاملے میں تین  ناشر۱۰روزہ پولیس ریمانڈ پر

Next Post

مانسون اجلاس میں آئینی بلوں، نیٹ تنازع اور معاشی مسائل پرگرماگرم بحث کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
مانسون اجلاس میں آئینی بلوں، نیٹ تنازع اور معاشی مسائل پرگرماگرم بحث کا امکان

مانسون اجلاس میں آئینی بلوں، نیٹ تنازع اور معاشی مسائل پرگرماگرم بحث کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.