پیر, اکتوبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

علیحدگی پسندوں کی مبینہ ستائش  پر مبنی کتابوں کے معاملے میں تین  ناشر۱۰روزہ پولیس ریمانڈ پر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

جموں؍۱۳ جولائی
جموں کی ایک عدالت نے علیحدگی پسند رہنماؤں کی مبینہ طور پر ستائش پر مبنی کتابوں کی اشاعت اور تقسیم کے معاملے میں گرفتار تین ناشروں کو۱۰ روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا۔ حکام نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔
حکام کے مطابق کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ، جموں نے اتوار کے روز ان تینوں ناشروں کو اس جاری تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا، جو سرکاری لائبریریوں کو فراہم کی گئی بعض ایسی کتابوں کے تنازع کے بعد شروع کی گئی ہیں، جن میں مبینہ طور پر علیحدگی پسند رہنماؤں کی تعریف و توصیف پر مبنی مواد شامل ہے۔
متنازع کتابوں میں ’پرسنالٹیز اینڈ لیجنڈز آف جموں و کشمیر‘ شامل ہے، جس کے مصنفین ہلال احمد اور سنتوش مینا ہیں اور اسے جموں کے اوبیرائے بک سروس نے شائع کیا ہے۔ دوسری کتاب ’گریٹ پرسنالٹیز آف جموں اینڈ کشمیر‘ ہے، جسے سشانت گیری نے تحریر کیا ہے اور دہلی کے انوراگ پرکاشن نے شائع کیا ہے۔
گرفتار ناشروں میں اوبیرائے بک سروس کے اندر پال اور نوئیڈا کی ڈومیننٹ پبلشرز سے وابستہ امر دیپ سنگھ اور گریش اروڑا شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ تینوں کو ورچوئل ذریعے سے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے مزید تفتیش کے لیے انہیں۱۰ روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کی اجازت دے دی۔
اس سے قبل حکومت اوبیرائے بک سروس اور ڈومیننٹ پبلشرز، دونوں کو بلیک لسٹ کر چکی ہے۔ کاؤنٹر انٹیلی جنس کی ٹیموں نے۶ جولائی کو ان کے دفاتر پر چھاپے بھی مارے تھے۔
واضح رہے کہ۴ جولائی کو کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے اس معاملے میں بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۱دھوکہ دہی کے مقدمات  میں مطلوب ملزم گرفتار‘  سینٹرل جیل سرینگر منتقل

Next Post

چندرکوٹ میں متعدد گاڑیوں کے  تصادم میں۱۸ امرناتھ یاتری زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘
اہم ترین

’ملک کی داخلی سلامتی کا منظرنامہ بدل چکا ہے ‘

2026-10-18
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
اہم ترین

بچوں کیلئے انٹرنیٹ پر عمر کی بنیاد پر پابندی مسترد ‘ رسائی بنیادی حق قرار

2026-10-18
 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل
اہم ترین

 لداخ میں تعطل برقرار، مرکز سیاسی حل کے لیے پُرعزم، بات چیت جاری رکھنے کی اپیل

2026-10-18
’کشمیر میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اولین ترجیح برقرار رہیں گی‘
اہم ترین

عوام کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی ‘ جواب دہی یقینی بنانے پر زور

2026-10-18
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

 کشتواڑ میں نابالغ لڑکی کی موت کیس میں فرد جرم داخل

2026-10-18
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

جموں میں مبینہ منشیات فروش  گرفتار‘۳۸۵گرام ہیروئن برآمد

2026-10-18
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

مرکز نے لداخ کی پہاڑی  ترقیاتی کونسلوں کے ڈھانچے  اور انتخابی قواعد میں ترمیم کر دی

2026-10-18
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

آئی ٹی آئی اداروں کی جدید  کاری کیلئے۴۷۵ کروڑ روپے  منظوری پر عمر کا مرکزکا شکریہ

2026-10-18
Next Post
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی

چندرکوٹ میں متعدد گاڑیوں کے  تصادم میں۱۸ امرناتھ یاتری زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.