جمعہ, جولائی 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کا استقبال‘پھولوں کی پتیاں نچھاور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کا استقبال‘پھولوں کی پتیاں نچھاور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایل جی سنہا نے جموں سے۴۸۲۲ یاتریوں کے پہلے قافلے کو روانہ کیا‘آج سے۵۷ روزہ یاترا کا باقاعدہ آغاز

ویب ڈیسک

متعلقہ

’کانگریس عمرحکومت میں شامل نہیں ہو گی ‘

  اُوڑی میں لیونڈر کی دو نرسریاں قائم‘کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی سمت اہم قدم

سرینگر؍۲ جولائی

سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے آنے والے یاتریوں کے پہلے قافلے کا جمعرات کو وادیٔ کشمیر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ حکام کے مطابق جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دن کے اوائل میں۴۸۲۲ یاتریوں پر مشتمل پہلے قافلے کو روانہ کیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ سخت کثیر سطحی سیکورٹی حصار میں جب یہ قافلہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں واقع نویوگ ٹنل کے راستے وادی میں داخل ہوا تو اس کا والہانہ خیر مقدم کیا گیا۔

پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ حکام، جن میں انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل جنوبی کشمیر رینج جاوید اقبال مٹو بھی شامل تھے، نے یاتریوں کا ہار، پھولوں کے گلدستوں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔

بعد ازاں دونوں قافلے علیحدہ علیحدہ بالتل اور پہلگام کے بیس کیمپوں کی جانب روانہ ہوئے، جہاں سے یاتری جمعہ کی صبح۳۸۸۰میٹر بلند امرناتھ گپھا کی طرف اپنے مقدس سفر کا آغاز کریں گے۔

۵۷ روزہ امرناتھ یاترا ۳جولائی سے شروع ہو کر۲۸  اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ عقیدت مند ضلع اننت ناگ کے روایتی۴۸ کلومیٹر طویل ننون۔پہلگام راستے یا ضلع گاندربل کے مختصر مگر دشوار گزار۱۴کلومیٹر طویل بالتل راستے میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے سخت کثیر سطحی سیکورٹی انتظامات کے درمیان امرناتھ یاتریوں کے پہلے قافلے کو کشمیر کے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لیے روانہ کیا۔

حکام کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے قافلے کو روانہ کرنے سے قبل ہائی سیکورٹی بھگوتی نگر بیس کیمپ میں خصوصی پوجا ادا کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھات، قائد حزب اختلاف سنیل شرما، بی جے پی کے رکن پارلیمان جگل کشور شرما، بی جے پی کے مقامی اراکین اسمبلی، سینئر سول و پولیس حکام اور مختلف مذہبی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

’بم بم بھولے‘،’ہر ہر مہادیو‘ اور’جے برفانی بابا کی‘ کے نعروں کی گونج میں پانچ ہزار سے زائد یاتری سخت حفاظتی انتظامات کے تحت محافظ گاڑیوں کے قافلے میں دونوں بیس کیمپوں کی جانب روانہ ہوئے۔

تقریب کے بعد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا’’ہر ہر مہادیو! بابا برفانی کے مقدس دھام کی روحانی یاترا کا آغاز ہو چکا ہے۔ میں نے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی یاترا۲۰۲۶ کے پہلے قافلے کو روانہ کیا۔ شری امرناتھ جی یاترا ایک گہری روحانی بیداری کا نام ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اس مقدس راستے پر اٹھنے والا ہر قدم بھگوان شیو کے لیے غیر متزلزل عقیدت اور ایمان کی عکاسی کرتا ہے، اور انہوں نے یاتریوں کے محفوظ اور روحانی طور پر بامقصد سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاتریوں نے انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سورت سے تعلق رکھنے والے سریش کمار، جو پہلی مرتبہ یاترا پر آئے ہیں، نے انتظامیہ اور فوج کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعاون کو سراہا۔جونا گڑھ اکھاڑے کے بابا گوگا ناتھ نے اس یاترا کو ایک نعمت قرار دیتے ہوئے سنتوں اور عقیدت مندوں کے لیے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔

ایک اور سادھو، سکھم داس، جو کاشی سے۲۰ سادھوؤں کے ساتھ آئے ہیں اور گزشتہ۳۲ برس سے مسلسل یاترا کر رہے ہیں، نے کہا کہ بزرگ اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل یاتریوں کے لیے سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے یاتری ویبھو نے کہا کہ وہ پہلے قافلے کا حصہ بن کر خوش ہیں اور انہیں سیکورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد ہے۔

جے پور کی رہائشی راجنی دیوی، جو گزشتہ نو برس سے مسلسل یاترا کر رہی ہیں، نے بھی شری امرناتھ شرائن بورڈ اور انتظامیہ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خوف کی کوئی بات نہیں کیونکہ سیکورٹی فورسز یاترا کی حفاظت کر رہی ہیں۔

حکام کے مطابق یاتریوں کے قافلے کو سخت سیکورٹی میں روانہ کیا گیا، جبکہ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ان کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پابندیاں اور مختلف علاقوں میں سیکورٹی غلبے کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

ایک ٹریفک افسر نے بتایا کہ۲ جولائی سے۲۸ ؍اگست تک شاہراہ کے مختلف حصوں پر ٹریفک پابندیاں برقرار رہیں گی، جبکہ روزانہ ایڈوائزری اور مختلف سیکٹروں کے لیے کٹ آف اوقات جاری کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک کو منظم رکھا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس سال کی یاترا کے لیے۳  لاکھ۹۰ ہزار سے زائد عقیدت مند رجسٹریشن کرا چکے ہیں، جبکہ جموں میں موقع پر رجسٹریشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

جموں خطے میں وسیع سیکورٹی گرڈ قائم کیا گیا ہے، جس میں کثیر سطحی تعیناتی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی کے انتظامات شامل ہیں۔

بی جے پی کے رکن پارلیمان جگل کشور شرما نے امرناتھ یاترا کو ملک کی اہم ترین مذہبی یاتراؤں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ یاترا کامیابی اور پرامن طریقے سے مکمل ہوگی۔

قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے بھی یاتریوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ شری امرناتھ شرائن بورڈ کی جانب سے کیے گئے انتظامات یاتریوں کے لیے ایک آرام دہ اور خوشگوار سفر کو یقینی بنائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی آئی ایس افسر طارق راتھر وفاقی سماجی انصاف کی وزارت میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونکیشن تعینات

Next Post

’تعلقات میں بہتری کیلئےمذاکرات پر کوئی معترض نہیں ہونا چاہئے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کانگریس عمرحکومت میں شامل نہیں ہو گی ‘
اہم ترین

’کانگریس عمرحکومت میں شامل نہیں ہو گی ‘

2026-07-03
  اُوڑی میں لیونڈر کی دو نرسریاں قائم‘کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی سمت اہم قدم
اہم ترین

  اُوڑی میں لیونڈر کی دو نرسریاں قائم‘کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی سمت اہم قدم

2026-07-03
نیٹ اور جے ای ای داخلوں میں  بورڈ امتحانات کو۵۰فیصد وزن دینے کی تجویز
اہم ترین

نیٹ اور جے ای ای داخلوں میں بورڈ امتحانات کو۵۰فیصد وزن دینے کی تجویز

2026-07-03
اقتدار کے لیے اپنے  اصولوں کا سودا نہیں  کریں گے:عمرعبداللہ
اہم ترین

’تعلقات میں بہتری کیلئےمذاکرات پر کوئی معترض نہیں ہونا چاہئے ‘

2026-07-03
آئی آئی ایس افسر طارق راتھر  وفاقی سماجی انصاف کی وزارت  میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونکیشن تعینات
اہم ترین

آئی آئی ایس افسر طارق راتھر وفاقی سماجی انصاف کی وزارت میں ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونکیشن تعینات

2026-07-03
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
اہم ترین

پارٹی مخالف سرگرمیاں ‘دو  کانگریسی ارکان معطل

2026-07-03
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
اہم ترین

جموںکشمیر کو پی ایم فنڈ کے تحت ملیں گی جدید ترین میڈیکل مشینیں

2026-07-03
سالانہ امر ناتھ یاترا کا آج جموں سے آغاز
اہم ترین

سالانہ امر ناتھ یاترا کا آج جموں سے آغاز

2026-07-02
Next Post
اقتدار کے لیے اپنے  اصولوں کا سودا نہیں  کریں گے:عمرعبداللہ

’تعلقات میں بہتری کیلئےمذاکرات پر کوئی معترض نہیں ہونا چاہئے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.