ہفتہ, اکتوبر 3, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں زبردست زلزلہ ، ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-26
in عالمی خبریں
A A
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

کراکس، 22 جون (یو این آئی) وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں چند سیکنڈ کے وقفے سے دو طاقتور زلزلے محسوس کیے گئے۔ پہلے زلزلے کی شدت 7.2 جبکہ دوسرے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور خوفزدہ شہری گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطاً اپنے گھر خالی کر دیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بڑے پیمانے پر جان و مال کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے اندازے کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے۔
یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر آیا۔ اس وقت وینزویلا میں قومی تعطیل تھی، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں میں موجود تھے۔زلزلے کا مرکز وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے مغرب میں واقع مونٹالبان علاقہ تھا، جہاں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ فوری طور پر تلاش و بچاؤ کے کاموں میں حصہ لینے کے لیے ٹیمیں اور، طبی اور انسانی بنیادوں پر امداد وینزویلا بھجوا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں روبیو کا کہنا تھا کہ ’ہماری ہمدردیاں اُن تمام افراد کے ساتھ ہیں جنھوں نے (اس حادثے میں) اپنے پیارے کھوئے، جو زخمی ہوئے، اور وہ بہادر امدادی کارکن جو اس کے بعد سے مسلسل کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔‘
اس سے قبل اُن کے نائب کرسٹوفر لینڈاو نے کہا تھا کہ امریکہ وینزویلا کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور ’امداد کو متحرک کیا جا رہا ہے۔‘
بدھ کے روز وینزویلا میں آنے والے دو بڑے زلزلوں کے بعد ملک سے مزید تصاویر سامنے آ رہی ہیں جن میں زلزلوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
وینزویلا کی حکومت نے اب تک 32 افراد کی ہلاکت اور 700 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

Next Post

دہلی: ڈیجیٹل گرفتاری اسکینڈل کے خلاف کارروائی میں سی بی آئی کے 80 سے زیادہ مقامات پر چھاپے، دو گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے ایران کے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو مسترد کر دیا

2026-09-27
چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
عالمی خبریں

چینی صدر شی جن پنگ کے پرتکلف استقبال پر ریپبلکن سینیٹرز ناراض، چین کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

2026-09-27
ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بحری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا
عالمی خبریں

ترکیہ کا پہلا مقامی اور قومی اسکینگ بحری جہاز سمندر میں اتار دیا گیا

2026-09-27
پزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان
عالمی خبریں

پزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان

2026-09-27
ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی
عالمی خبریں

ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی

2026-09-27
عالمی خبریں

یمنی رہنما کی عوام سے مسلح افواج میں شامل ہونے کی اپیل، حوثی باغیوں سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان

2026-09-27
عالمی خبریں

ایران کی امریکہ کو آبنائے ہرمز کو 7 دنوں کے اندر دوبارہ کھولنے کے لیے ایک نئی تجویز

2026-09-27
عالمی خبریں

ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ

2026-09-27
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

دہلی: ڈیجیٹل گرفتاری اسکینڈل کے خلاف کارروائی میں سی بی آئی کے 80 سے زیادہ مقامات پر چھاپے، دو گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.