منگل, اکتوبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی 10ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-25
in قومی خبریں
A A
’جموںکشمیر پن بجلی کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھائے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

نئی دہلی 24 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو یہاں نارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی 10ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
وزارت داخلہ نے بدھ کو یہاں بتایا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے منعقد کی جانے والی یہ میٹنگ حکومت کے نشہ مکت بھارت کے وژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ہائبرڈ موڈ میں ہونے والی اس میٹنگ میں 44 مرکزی وزارتوں اور محکموں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں اور منشیات کے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے 108 نمائندے شرکت کریں گے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ "منشیات کے کنٹرول پر وژن دستاویز (2026-2029)” جاری کریں گے۔ مرکزی حکومت کے متعلقہ محکموں، منشیات نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع غور و خوض کے بعد تیار کی گئی یہ دستاویز منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مانگ کم کرنے، سپلائی کم کرنے اور نقصان کم کرنے کے پہلوؤں پر ایک مشترکہ روڈ میپ فراہم کرے گی۔ اس روڈ میپ میں نیٹ ورک پر مرکوز نفاذ کے نقطہ نظر کا تصور کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، اس میں اگلے تین برسوں کے دوران مصنوعی منشیات (سنتھیٹک ڈرگز) اور ڈارک نیٹ کے ذریعے ہونے والی اسمگلنگ کے چیلنجوں سے نمٹنے، نوجوانوں کو ڈرگز سے دور رکھنے، اور ڈرگز کا استعمال کرنے والوں کے لیے علاج اور بحالی کے مراکز تک رسائی بڑھانے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں، جنہیں مربوط اور مسلسل طریقے سے نافذ کیا جائے گا۔
یہ دستاویز تمام اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داریوں، وقت کی حد اور اہداف کو واضح طور پر متعین کرتے ہوئے نفاذ، مانگ میں کمی، بحالی، عوامی بیداری، صلاحیت سازی اور بین ایجنسی تال میل کو یکجا کرتی ہے۔ یہ وژن دستاویز ملک بھر میں ڈرگز کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پالیسی بنانے، اسے نافذ کرنے اور ادارہ جاتی مضبوطی لانے کے کام میں ایک رہنما فریم ورک کے طور پر کام کرے گی۔
اس موقع پر مسٹر شاہ این سی بی کی سالانہ رپورٹ 2025 جاری کریں گے اور جموں و گوہاٹی میں نئے تعمیر شدہ این سی بی زونل دفاتر کا افتتاح کریں گے۔ ‘ڈرگ ڈسپوزل فورٹ نائٹ مہم’ منشیات کو تلف کرنے کی ایک خصوصی مہم ہے۔ اس پندرہ روزہ مہم کے دوران، ملک بھر میں مختلف مرکزی اور ریاستی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعے قانون کے مطابق تقریباً 2,09,500 کلوگرام منشیات تلف کیے جانے کی امید ہے، جس کی مالیت 6,000 کروڑ روپے ہے۔
یہ میٹنگ ملک میں منشیات کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کی جانے والی اجتماعی کوششوں کے جامع جائزے اور تشخیص کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے شریک ریاستوں، محکموں اور ایجنسیوں کو منشیات پر مؤثر کنٹرول کا ہدف حاصل کرنے کے لیے نئے جوش اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔ ملک میں منشیات کے مسئلے سے مؤثر طریقے سے لڑنے کے لیے "مکمل حکومتی نقطہ نظر” کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئندہ تین برسوں میں ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے غلط استعمال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے سے متعلق اہم امور پر غور و خوض کیاجائیگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرے گا ہندوستانی تاجروں کا وفد

Next Post

اے بی وی پی کے وفد نے رادھا کرشنن سے کی ملاقات، طلبہ کے مفادات کے سلسلے میں کی گفتگو

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل
قومی خبریں

فضائیہ کے پاس لڑاکا طیاروں کی کمی، ہر سال 35 سے 40 طیارے ملیں تو صورتحال بہتر ہوسکتی ہے: ایئر چیف مارشل

2026-10-04
جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا
قومی خبریں

جنتر منتر پر احتجاج نہ کرنے کے پولیس کے حکم کو یوتھ کانگریس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا

2026-10-04
انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے
قومی خبریں

انڈیا اتحاد ایس آئی آر کے ذریعے ملک کو برباد نہیں ہونے دے گا: کھرگے

2026-10-04
ریکھا گپتا نے اوکھلا لینڈ فل کا معائنہ کیا
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے اوکھلا لینڈ فل کا معائنہ کیا

2026-10-04
عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان کے ساتھ ہی دہلی، یوپی کے کئی لیڈران کی کانگریس میں شمولیت
قومی خبریں

عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان کے ساتھ ہی دہلی، یوپی کے کئی لیڈران کی کانگریس میں شمولیت

2026-10-04
قومی خبریں

پرامن احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر یوتھ کانگریس نے دہلی ہائی کورٹ کا رخ کیا

2026-10-04
قومی خبریں

سوامی پرساد موریہ کی راہل سے ملاقات، انڈیا اتحاد میں شامل ہوگی اپنی جنتا پارٹی

2026-10-04
قومی خبریں

’سب کی یوجنا، سب کا وکاس‘ کا آغاز، گرام سبھاؤں کی خصوصی میٹنگوں نے پنچایت کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پلیٹ فارم تیار کیا

2026-10-04
Next Post
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات

اے بی وی پی کے وفد نے رادھا کرشنن سے کی ملاقات، طلبہ کے مفادات کے سلسلے میں کی گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.