بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

افغانستان میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرے گا ہندوستانی تاجروں کا وفد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-25
in قومی خبریں
A A
بھارت کے طالبان سے تعلقات کی بحالی‘ کابل میں سفارت خانہ فعال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے ہندوستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا ایک 20 رکنی وفد جلد ہی افغانستان کا دورہ کرے گا۔
‘پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری’ (پی ایچ ڈی سی سی آئی) کے صدر سنتوش جوشی نے بدھ کو یہاں اس بات کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ہندوستان کے سرکاری دورے پر آئے ‘افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ’ (اے سی سی آئی) کے ڈائریکٹر جنرل سید کریم ہاشمی کے ساتھ ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ یہاں ‘افغانستان-ہندوستان کے درمیان تجارتی مواقع’ کے موضوع پر منعقدہ اس خصوصی میٹنگ کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان نجی شعبے کے کاروباری تعلقات کو بڑھانا، مشترکہ سرمایہ کاری کو تیز کرنا اور نئے اقتصادی راستوں کو تلاش کرنا تھا۔
دہلی میں ہوئی اس میٹنگ کے دوران افغان وفد کے سربراہ سید کریم ہاشمی نے کہا کہ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان صدیوں پرانے تاریخی، ثقافتی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط اقتصادی تعاون کی ٹھوس بنیاد بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت صرف اشیاء کے لین دین تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی، اقتصادی ترقی، عوامی بہبود اور ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو گہرا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
مسٹر ہاشمی نے زراعت، کان کنی، قالین، دستکاری، خشک میوہ جات، زعفران، قیمتی پتھروں اور سنگ مرمر جیسے شعبوں میں افغانستان کی مضبوط تجارتی صلاحیتوں کا ذکر کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے صنعت، ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکلز، مشینری اور مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہندوستان کی عالمی طاقت کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کو اب روایتی درآمدات و برآمدات سے آگے بڑھ کر مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی، افرادی قوت کی ترقی اور صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
میٹنگ کے دوران مسٹر ہاشمی نے ہندوستانی تجارتی نمائندوں کو افغانستان کے اقتصادی اور کاروباری ماحول کو قریب سے دیکھنے اور سمجھنے کے لیے ملک کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی۔ اس موقع پرہندوستان میں موجود افغانستان کے سفیر مفتی نور احمد نور نے بھی اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دہلی میں واقع افغان سفارت خانہ دونوں ممالک کی تجارتی برادریوں کے درمیان رابطے اور سفارتی کڑیوں کو آسان بنانے میں اپنا پورا تعاون جاری رکھے گا۔
افغان وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پی ایچ ڈی سی سی آئی کے صدر سنتوش جوشی نے کہا کہ ان کا چیمبر فارماسیوٹیکلز، لاجسٹکس، کارگو خدمات، صنعتی پیداوار اور سرمایہ کاری جیسے شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے ہندوستانی سرمایہ کاروں کے جلد ہی افغانستان کے دورے پر جانے کا اعلان کیا۔
میٹنگ میں دونوں فریقین نے مستقبل میں بھی اس سفارتی اور کاروباری مکالمے کو برقرار رکھنے اور نجی شعبے کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیل کو امریکی فوجی امداد پر انحصار کم کرنا ہوگا: نیتن یاہو

Next Post

نارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی 10ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘
اہم ترین

صدرِ جمہوریہ کی ’وندے ماترم‘ کی توہین  کو جرم قرار دینے والے بل کو منظوری

2026-08-12
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
قومی خبریں

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

2026-08-11
دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ
قومی خبریں

دہلی لکشمی یوجنا کی مخالفت پر بی جے پی نے عآپ کے اراکینِ اسمبلی کے مکانات اور دفاتر کے باہر کیا مظاہرہ

2026-08-11
سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش
قومی خبریں

سندھی سماج میں چالیہا مہوتسو کی دھوم، نئی نسل کو سندھی سماج کے مذہبی اور ثقافتی ورثے سے جوڑنے کی کوشش

2026-08-11
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

ترون تیج پال کی سزا پر کیوں خاموش ہیں کانگریس رہنما: بی جے پی

2026-08-11
طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

طالب علموں کے خلا ف پولیس کارروائی پر وینوگوپال نے لوک سبھا اسپیکر سے وزیر داخلہ کے بیان کا مطالبہ کیا

2026-08-11
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کو بی جے پی کا نوٹس
قومی خبریں

دہلی حکومت میں کوئی گھپلہ نہیں: بی جے پی 

2026-08-11
ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں
قومی خبریں

ریکھا گپتا نے ودیا واہنی یوجنا کے تحت 200 طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں

2026-08-11
Next Post
’جموںکشمیر پن بجلی کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھائے‘

نارکو کوآرڈینیشن سینٹر کی 10ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کریں گے شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.