اتوار, اکتوبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این ٹی اے پر لگے پابندی، دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ لے حکومت: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-20
in قومی خبریں
A A
این آئی اےکاآسیہ اندرابی کیلئے عمر قید کی سزا کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی) کانگریس نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو مسابقتی امتحانات کے انعقاد میں ناکام بتاتے ہوئے اس پر پابندی لگانے اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور پارٹی کی طلبہ شاخ این ایس یو آئی کے انچارج کنہیا کمار نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ تعلیم کی نجکاری کی وجہ سے پیپر لیک کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور اس سے ملک کا تعلیمی نظام شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ کے پیپر لیک معاملے کے ایک ماہ بعد اب پھر یہ امتحان منعقد کیا جا رہا ہے لیکن اس کی وجہ سے کئی بچوں کی جان گئی ہے اور اس کی ذمہ داری وزیر تعلیم کی ہے، اس لیے مودی حکومت کو مسٹر پردھان سے استعفیٰ لینا چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت پیپر لیک کے معاملے پر جوابدہی طے کرنے کے بجائے ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگانے جیسے اقدامات سے معاملے پر لیپا پوتی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ملک میں پیپر لیک کے 80 سے زیادہ واقعات ہو چکے ہیں اور اس کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی نظام کو درست کرنے پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ تعلیم یافتہ معاشرے کے بغیر ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے پیپر لیک کے لیے ذمہ داری طے کرنے، قصورواروں کو سزا دینے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مسٹر پردھان پر طنز کرتے ہوئے انہیں "پیپر لیک وزیر” بتایا اور کہا کہ مسابقتی امتحانات کے انعقاد کے لیے زیادہ موثر نظام قائم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی گرام ایپ پر پابندی لگانے کے بجائے حکومت کو این ٹی اے کے طریقہ کار کا جامع جائزہ لے کر اس پر پابندی لگانی چاہیے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپر سیٹ کرنے والے ہی اسے لیک کرانے میں ملوث ہیں اور کہا کہ اس بار پیپر لیک کا تعلق ایک بیوٹی پارلر سے جڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ٹی اے مسابقتی امتحانات کا کامیاب انعقاد کرنے کے قابل نہیں ہے اور اس کی ناکامیوں کی وجہ سے لاکھوں طلبہ کا مستقبل متاثر ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کو ایک "پروڈکٹ” بنا دیا گیا ہے اور جب ملک میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں، تب ترقی یافتہ ہندوستان کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ مسٹر کمار نے الزام لگایا کہ تعلیمی نظام کی موجودہ صورتحال کے لیے عہدوں پر بیٹھے نااہل لوگ ذمہ دار ہیں اور سب سے پہلے وزیر تعلیم کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے نیٹ-یو جی 2026 کی عرضیوں پر فوری سماعت کرنے سے انکار کیا

Next Post

تین لاکھ کروڑ کی دفاعی پیداوار اور 50,000 کروڑ کی دفاعی برآمدات کا ہدف وقت سے پہلے حاصل کریں گے: راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا
قومی خبریں

ہندستان اور لائبیریا نے سمندری جہازوں اور ملاحوں پر حملوں کی شدید مذمت کی، فوری طور پرروک لگانے کا مطالبہ کیا

2026-10-10
پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ
قومی خبریں

پولیس نے نہیں دی سی جے پی کے مظاہرے کی اجازت، دفعہ 163 کی خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ

2026-10-10
ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،
قومی خبریں

ہندستان میں سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی دوڑ میں ایمیزون نے بھی دکھائی دلچسپی،

2026-10-10
جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا
قومی خبریں

جے رام رمیش کا مودی حکومت پر ٹرمپ کو خوش کرنے کا الزام، امریکی کارروائی کو پالیسی رعایتوں سے جوڑا

2026-10-10
سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ
قومی خبریں

سی جے پی مظاہرہ: نئی دہلی اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں پر ہفتے کو پہنچنے والی 38 میل و ایکسپریس ٹرینیں منسوخ

2026-10-10
قومی خبریں

دہلی اسمبلی میں ننھے ماحولیاتی محافظین کی گونج، نیشنل چلڈرنس انوائرنمنٹ پارلیمنٹ، 2026 میں بیداری سے عمل کی جانب پیش قدمی

2026-10-10
قومی خبریں

خلا کے شعبے میں نجی شراکت داری سے نوجوانوں کے لیے مواقع میں اضافہ: جتیندر سنگھ

2026-10-10
دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند
اہم ترین

دہلی میں ہائی الرٹ‘۲۵ ہزار اہلکار تعینات‘۵۷ میٹرو اسٹیشن بند

2026-10-10
Next Post
’کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا‘

تین لاکھ کروڑ کی دفاعی پیداوار اور 50,000 کروڑ کی دفاعی برآمدات کا ہدف وقت سے پہلے حاصل کریں گے: راجناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.