بدھ, اگست 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-18
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

واشنگٹن، 17 جون (یو این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، اگر مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔
فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واضح کردوں کوئی امریکی ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اس کے ساتھ اہم ڈیل کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹس بلندیوں پر ہیں، تیل کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں، اگر ڈیل نہ ہوتی تو پوری دنیا معاشی دباؤ کا شکار ہوتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مصری صدر کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے، متنازع ڈیم کے مسئلے پر بھی بات چیت کریں گے، مصر کے ڈیم پروجیکٹ میں امریکہ مدد کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالرز کے فنڈز کی رپورٹس غلط ہیں، امریکہ ایران میں سرمایہ کاری نہیں کر رہا، حزب اللّٰہ سے نمٹنے کے لیے شامی رہنما سے بات کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں فوری پابندیوں میں نرمی شامل نہیں، ایران پر پابندیوں میں نرمی سے متعلق بعد میں بات کریں گے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے بریک تھرو پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حتمی معاہدے کے منتظر ہیں۔
اس دوران اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے ایک معاہدے کے باوجود، جس نے متعدد محاذوں پر جنگ ختم کر دی تھی، اسرائیلی فوج نے لبنان میں طویل مدتی مداخلت کی تیاری کر لی ہے۔
اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کے اے این نے نام ظاہر نہ کرنے والے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اگر اسرائیل کی سیاسی قیادت کی ہدایات ملیں تو فوج طویل عرصے تک لبنان میں رہنے کے لیے تیار ہے ۔
ذرائع نے مزید کہا کہ فوج لبنان میں ‘تمام ممکنہ منظرناموں کے لیے تیار ہے، حالانکہ واشنگٹن اور تہران جمعہ کو سوئٹرزلینڈ میں اس معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
یہ رپورٹ اُن چند گھنٹوں بعد سامنے آئی جب لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے مابین مفاہمت کی یادداشت میں خطے میں عسکری کشیدگی کو روکنے کے وعدے شامل ہیں، جن میں لبنان بھی شامل ہے۔
منگل کے روز ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ واشنگٹن کے ساتھ معاہدے کاایک لازمی حصہ ہے اور اس میں اسرائیلی افواج کا لبنانی علاقے سے انخلا بھی شامل ہوگا۔
حالیہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیل 2 مارچ سے لبنان پر جارحیت کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے اور ایک ملین سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔
اسرائیل جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر دہائیوں سے اور بعض پر 2023 اور 2024 کے درمیان ہونے والی پچھلی جنگ کے بعد سے قابض ہے۔
موجودہ مہم کے دوران، اسرائیلی افواج نے لبنانی علاقے میں پیش قدمی کی اور فوجی دستے ملک میں 10 کلومیٹر سے زیادہ اندر تک داخل ہو گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیل ایران جنگ سے قبل کی قیمتوں سے بھی سستا ہو جائے گا: ٹرمپ

Next Post

دہلی سکریٹریٹ میں جے پی سی کا ‘لوکل اسٹڈی وزٹ، ریکھا گپتا نے کمیٹی کے ارکان کا کیا استقبال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’یہ اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہےُ
اہم ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں :جیسوال

2026-08-12
ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
عالمی خبریں

ٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ

2026-08-11
حکومتِ لبنان اسرائیل کے ساتھ سرحدی نقشے پر براہ راست مذاکرات بند کر دے:حزب الله
عالمی خبریں

حکومتِ لبنان اسرائیل کے ساتھ سرحدی نقشے پر براہ راست مذاکرات بند کر دے:حزب الله

2026-08-11
تجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
عالمی خبریں

تجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر

2026-08-11
روس کا ہندوستان تک براہِ راست ریل راہداری کے قیام پر غور
عالمی خبریں

روس کا ہندوستان تک براہِ راست ریل راہداری کے قیام پر غور

2026-08-11
یمن کی المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک، 35 زخمی
عالمی خبریں

یمن کی المخا بندرگاہ پر حوثیوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک، 35 زخمی

2026-08-11
سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
عالمی خبریں

سعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک

2026-08-11
عالمی خبریں

کروشیا میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم، 20 افراد زخمی

2026-08-11
Next Post
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

دہلی سکریٹریٹ میں جے پی سی کا 'لوکل اسٹڈی وزٹ، ریکھا گپتا نے کمیٹی کے ارکان کا کیا استقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.