منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ کپ 2026 سے قبل میکسیکو میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 50 لاکھ سے زائد شائقین کی آمد متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-11
in کھیل
A A
فیفا ورلڈکپ، برازیل نے نئی تاریخ رقم کردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا

ٹیرو انڈیا نے ہندوستان میں موئے تھائی کا آغاز کیا

میکسیکو سٹی،10 جون (یواین آئی ) 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میکسیکو نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق عالمی فٹبال ایونٹ کے دوران ملک میں 50 لاکھ سے زائد غیر ملکی شائقین کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش نظر فوج، پولیس اور نجی سکیورٹی اداروں کے تقریباً ایک لاکھ اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔افتتاحی میچ جمعرات کو میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان میکسیکو سٹی میں کھیلا جائے گا۔ میکسیکو اس مرتبہ کنادا اور امریکہ اور کے ساتھ مشترکہ طور پر ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
حکومت کے ’’پلان کوکولکان‘‘ کے تحت ملک بھر میں فوجی دستوں، پولیس فورس اور نجی سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ میکسیکو سٹی کے پولیس چیف پابلو وازکیز کا کہنا ہے کہ شہر کو بڑے بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد اور ہجوم کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے، اس لیے سکیورٹی صورتحال قابو میں ہے۔تاہم ورلڈ کپ سے قبل حالات مکمل طور پر پرسکون نہیں ہیں۔ ہزاروں اساتذہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور کئی اہم شاہراہوں کو بند کر چکے ہیں۔ تاریخی زوکالو چوک، جہاں شائقین کے لیے فین زون قائم کیا گیا ہے، سکیورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے۔صدرکلاؤڈیہ شینبام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افتتاحی تقریب اور میچز پرامن ماحول میں منعقد ہوں گے اور غیر ملکی مہمانوں کے لیے ’’صفر خطرہ‘‘ یقینی بنایا جائے گا۔دوسری جانب فروری میں بدنام منشیات فروش ’’ایل مینچو‘‘ کی ہلاکت کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں تشدد، فائرنگ اور شاہراہوں کی بندش نے سکیورٹی اداروں کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر دیے تھے۔ ان واقعات میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
خصوصی فورسز کے نائب کمانڈر مینول کیبرا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں اور ان کا ہدف یہ ہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ تاریخ کے کامیاب ترین ٹورنامنٹس میں شمار ہو۔مبصرین کے مطابق ورلڈ کپ میکسیکو کے لیے نہ صرف ایک بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی سکیورٹی صلاحیتوں اور انتظامی مہارت کو ثابت کرنے کا اہم موقع بھی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغان ٹیم سرپرائز دے سکتی ہے، ابھیشیک نائر کا شبھمن گل کو محتاط رہنے کا مشورہ

Next Post

آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے: عراقچی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا
کھیل

ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا

2026-09-15
ٹیرو انڈیا نے ہندوستان میں موئے تھائی کا آغاز کیا
کھیل

ٹیرو انڈیا نے ہندوستان میں موئے تھائی کا آغاز کیا

2026-09-15
کھیل

الیگزینڈر زویریو بنے یو ایس اوپن کے نئے بادشاہ

2026-09-15
کھیل

نقوی سے ٹرافی نہ لینے کے فیصلے کی اطلاع اے سی سی کو پہلے ہی دے دی گئی تھی: دیوجیت سیکیا

2026-09-15
کھیل

ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری کی گنجائش ہے: مجمدار

2026-09-15
ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
Next Post
روس نے یوکرین کے سب سے بڑے بحری جہاز کو تباہ کر دیا، فوٹیج جاری

آبنائے ہرمز ایران اور عمان کا مشترکہ علاقہ ہے: عراقچی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.