بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-05
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ایڈنبرا، 4 جون (یو این آئی) کپتان کیتھرین برائس کی آل راؤنڈ کارکردگی (63 رن اور ایک وکٹ) کی بدولت اسکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیم نے بدھ کو بارش سے متاثرہ میچ میں ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت نیدرلینڈز کو 24 رن سے شکست دے دی۔
خواتین کے عالمی کپ سے قبل جاری سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں کیتھرین برائس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایڈنبرا کے گرینج کرکٹ کلب میں کھیلے گئے اس میچ میں بارش کے باعث تاخیر ہوئی، جس کے بعد نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کو دونوں ٹیموں کے لیے 12،12 اوور تک محدود کر دیا گیا۔
کیتھرین فریزر نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور پہلے ہی اوور میں ایک چھکا لگایا، تاہم ہیتھر سیگرز نے اگلے اوور میں ڈارسی کارٹر کو آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد کیتھرین برائس نے تیزی سے رنز بناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے سلور سیگرز کے اوور میں دو چوکے لگائے جبکہ فریزر نے اسابیل وان ڈیر ووننگ کے اوور میں دو چوکے جڑے۔
برائس نے مزید دو چوکے لگا کر اسکاٹ لینڈ کا مجموعہ چھٹے اوور کے آغاز میں 50 رن سے آگے پہنچا دیا۔ کیرولین ڈی لانگے نے فریزر کو 29 رن پر آؤٹ کیا، لیکن برائس نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کر لی۔
سارا برائس نے 12 گیندوں پر ناٹ آوٹ 23 رن بنا کر بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے 58 رن کی اہم شراکت قائم کی اور دسویں اوور میں 17 رن بٹور کر ٹیم کا اسکور 110 تک پہنچا دیا۔ بعد ازاں آئرس ژولنگ نے کیتھرین برائس کو آؤٹ کیا، تاہم اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 12 اوور میں 3 وکٹ پر 124 رن بنا لیے۔
گیندبازی میں بھی کیتھرین برائس نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور دوسرے اوور میں فیبی مولکن بوئر کو صرف 3 رن پر پویلین بھیج دیا۔ ہیتھر سیگرز نے 15 رن بنائے جبکہ نیدرلینڈز کی کپتان بیبیٹ ڈی لیڈے نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو مقابلے میں رکھنے کی کوشش کی۔ اسٹیرے کالس نے بھی کچھ اچھے اسٹروک کھیلے۔
چھ اوور میں نیدرلینڈز کا اسکور 59 رن پر 2 وکٹ تھا کہ دوبارہ بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث ہدف تبدیل کرکے 10 اوور میں 105 رن مقرر کیا گیا۔ کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد کلوئی ایبل نے عمدہ گیندبازی کرتے ہوئے ڈی لیڈے کو 14 رن پر آؤٹ کر دیا۔
آٹھویں اوور میں کالس کے آؤٹ ہونے کے بعد نیدرلینڈز کی جیت کی امیدیں تقریباً ختم ہوگئیں۔ آخری اوور میں کامیابی کے لیے 30 رن درکار تھے، لیکن ٹیم صرف 5 رن ہی بنا سکی اور رابن رائیکے رن آؤٹ ہو گئیں، یوں اسکاٹ لینڈ نے بآسانی میچ اپنے نام کر لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این سی کا جواب !

Next Post

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

ممبئی انڈینز کا آئی پی ایل 2026 کا سفر: شاندار آغاز لیکن مایوس کن انجام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.