لندن //
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔
آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر برقرار اور جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈوسن تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی مزید تنزلی ہوئی ہے جو تیسرے سے چوتھے اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بھی جاری کر دی ہے، ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر اور محمد رضوان کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔بیٹرز میں بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔