جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سنگرولی کان کنی معاملے میں حساسیت سے غور کرے حکومت – کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-24
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مدھیہ پردیش کے سنگرولی کے گھنے جنگلاتی علاقے میں کوئلہ کان کنی پروجیکٹ کے خلاف قانونی چیلنج کا متبادل ابھی کھلا ہے اور حکومت کو ماحولیات اور مفادِ عامہ سے جڑے اس معاملے میں حساسیت کے ساتھ غور کرنا چاہیے۔
کانگریس کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ گزشتہ سال مئی میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے مدھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع کے گھنے جنگلاتی علاقے میں کوئلہ کان کنی کی ایک تجویز کو منظوری دی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تقریباً 7000 ایکڑ کا یہ علاقہ سال 2011 میں جنگلات کی شادابی اور ہاتھی راہداری (ایلیفینٹ کوریڈور) کی موجودگی کی وجہ سے کان کنی کے لیے ‘نو گو ایریا’ کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا۔ بڑی بات یہ بھی تھی کہ اس پروجیکٹ سے چھ لاکھ سے زیادہ درختوں کی کٹائی ہونی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی حساسیت کے مدنظر کارکنوں نے اس منظوری کو نیشنل گرین ٹریبیونل (این جی ٹی) میں چیلنج کیا تھا لیکن گزشتہ اپریل میں ٹریبیونل نے درخواست تاخیر سے دائر کیے جانے کی بنیاد پر معاملے کے میرٹ پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ ٹریبیونل کے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ 21 مئی 2026 کو سپریم کورٹ نے تاخیر کے مسئلے پر سماعت کے بعد درخواست گزاروں کو درخواست واپس لینے اور قانون کے تحت دستیاب دیگر متبادل اپنانے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے یہ واضح ہے کہ معاملہ ابھی بھی قانونی چیلنج کے لیے کھلا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماحولیاتی اور عوامی مفاد سے جڑے اس موضوع پر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ حساسیت اور سنجیدگی کے ساتھ غور کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے نتن نبین کو دی سالگرہ کی مبارکباد

Next Post

سنگین مالی اور انتظامی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے پنجاب: آر پی سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے

سنگین مالی اور انتظامی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے پنجاب: آر پی سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.