منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جنگ سے قبل 27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں: عالمی بینک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-24
in عالمی خبریں
A A
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن، 23 مئی (یو این آئی) ارویٹرز نیوز ایجنسی نے ورلڈ بینک کی ایک داخلی دستاویز کے مطابق اطلاع دی ہے کہ ایران کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے ستائیس ممالک نے جو ورلڈ بینک کے موجودہ پروگرامز سے تیزی سے فنڈنگ تک رسائی کے لیے بحرانی میکانزم کی راہ اپنائی ہے ۔
ایجنسی نے ورلڈ بینک کے ان دستاویز کے حوالے سے ممالک یا ممکنہ طور پر مطلوبہ مجموعی فنڈز کی رقوم کو ظاہر نہیں کیا ۔ دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے شروع ہونے کے بعد سے تین ممالک نے فنانشیل ماڈلز کی منظوری دے دی تھی، جب کہ دیگر ممالک اس عمل کو مکمل کررہے تھے۔ یہ جنگ اور عالمی توانائی منڈیوں میں ہونے والا خلل عالمی سپلائی چین کو متاثر کر چکا ہے اور اس سے ترقی پذیر ممالک تک کھاد کی ترسیل رک گئی ہے۔
کینیا اور عراق کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ افریقی ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں تیزی اور عراق میں تیل کی آمدنی میں بڑے پیمانے پر کمی کی بنا وہ ورلڈ بینک سے جنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے فوری مالی مدد طلب کر رہے ہیں ۔ یہ 27 ممالک ان 101 ممالک میں شامل ہیں جن کے پاس کسی نہ کسی شکل میں قبل از بحران طے شدہ مالیاتی معاہدوں کے تحت رسائی موجود تھی، جن میں سے 54 نے ‘فوری ردعمل آپشن’ اختیار کیا تھا، جو ممالک کو ان کے غیر جاری شدہ فنڈز کے 10 فیصد تک استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ بینک کے بحران کے ٹول کِٹ سے ممالک قبل از وقت طے شدہ مشروط مالیات، موجودہ منصوبوں کے بیلنس اور تیزی سے جاری کردہ امداد کے ذریعے اندازاً 20 بلین سے 25 بلین ڈالر تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بینک اپنی پورٹ فولیو کے بعض حصوں کو دوبارہ ترتیب دے کر یہ رقم چھ ماہ میں 60 بلین ڈالر تک پہنچا سکتی ہے، اور طویل مدتی مزید تبدیلیاں ممکنہ طور پر کل رقم کو تقریباً 100 بلین ڈالر تک لے جا سکتی ہیں۔
اسی دوران، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوا نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ ایک درجن تک ممالک عالمی قرض دہندہ سے قریبی مدت میں 20 بلین سے 50 بلین ڈالر تک کی فوری مدد طلب کر سکتے ہیں۔ تاہم معاملے سے واقف تین ذرائع کے مطابق بہت کم درخواستیں درج کی گئی ہیں۔
بوسٹن یونیورسٹی کے گلوبل ڈیولپمنٹ پالیسی سینٹر کے ڈائریکٹر کیون گیلیگر نے کہا کہ ممالک، ورلڈ بینک کے فنڈز طلب کرنے میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کرنے کے مقابلے میں زیادہ آمادہ ہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے پروگرام عام طور پر کفایت شعاری اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں جو کینیا جیسے ممالک میں پہلے سے موجود سماجی بے چینی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل 2026: میچ کے بعد وراٹ کوہلی نے ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملانے سے انکارکیا

Next Post

ایران نے میمز اور طنزیہ پوسٹس سے امریکی بیانیہ چیلنج کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران

ایران نے میمز اور طنزیہ پوسٹس سے امریکی بیانیہ چیلنج کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.