جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل ، مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز کی شاندار پریڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-23
in عالمی خبریں
A A
سعودی عرب کا۲۰۲۳ میں قبل ازکووِڈ۱۹تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

مکہ مکرمہ، 22 مئی (یو این آئی) حج کے مقدس موقع پر مکہ مکرمہ میں سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ایک شاندار اور منظم پریڈ کا انعقاد کیا، جس میں فوجی دستوں، پولیس یونٹس اور اسپیشل کمانڈوز نے بھرپور شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال حج کے بابرکت اور مقدس موقع کے لیے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے آنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی حفاظت، سلامتی اور مناسک کی پرسکون ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک شاندار اور منظم مشترکہ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین اور سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے حج سیکیورٹی فورسز کی حتمی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے حج سیزن کے لیے منظور شدہ فیلڈ اور انتظامی منصوبوں پر عمل درآمد کا معائنہ کیا، تقریب میں ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی اور حج سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین محمد البسامی نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت نے حجاج کرام کی خدمت اور سہولت کے لیے اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں وقف کر رکھی ہیں۔
مکہ مکرمہ میں ہونے والی اس تقریب میں فوجی دستوں، پولیس یونٹس اور اسپیشل کمانڈوز نے بھرپور شرکت کی۔ فورسز نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں، آپریشنل صلاحیتوں اور حجاج کی حفاظت کے عزم کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران جدید ترین دفاعی سیکیورٹی گاڑیوں اور فیلڈ سپورٹ گاڑیوں کی نمائش کی گئی، سیکیورٹی ایوی ایشن کی معاونت کے ساتھ ہیلی کاپٹروں نے فضائی مانیٹرنگ کی مشقیں کیں۔ مکہ اور مدینہ دونوں مقدس شہروں میں عازمین کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے اسپیشل فورسز کے دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔
حج کے موقع پر رش کو کنٹرول کرنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اس بار جدید ترین ٹیکنالوجی کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق عازمینِ حج کی نگرانی اور سفری سہولیات کے لیے مصنوعی ذہانت کے ٹولز اور مختلف جدید ڈیجیٹل ایپس کی مدد لی جائے گی، تاکہ مناسکِ حج کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران جنگ کے باعث بیٹے کی شادی میں شرکت مشکل ہو سکتی ہے: ٹرمپ

Next Post

راجدھانی میں ہریالی کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے حکومت : ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

راجدھانی میں ہریالی کے فروغ کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے حکومت : ریکھا گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.