منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کپوارہ اور بارہمولہ میں منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کپوارہ اور بارہمولہ میں منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

اودھم پور میں منشیات فروش کی غیر قانونی تجارتی عمارت منہدم

ویب ڈیسک

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر؍۲۲مئی

منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے جڑی مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی جاری رکھتے ہوئے کپوارہ پولیس نے آج این ڈی پی ایس ایکٹ۱۹۸۵کے تحت امرواہی ٹاڈ کرناہ کے دو رہائشی مکانات ضبط کر لیے۔

یہ مکانات ظہیر احمد تونچ ولد علیم دین تونچ ساکن امرواہی کرناہ اور بشیر احمد تونچ ولد سلیمان تونچ ساکن امرواہی کرناہ کی ملکیت تھے۔ دونوں ملزمان ایک ایف آئی آر زیر دفعات۸/۲۱؍این ڈی پی ایس ایکٹ میں ملوث ہیں۔

تحقیقات کے دوران یہ رہائشی مکانات منشیات کی غیر قانونی خرید و فروخت سے حاصل شدہ آمدنی سے تعمیر شدہ قرار دیے گئے۔ مجاز اتھارٹی کی ہدایات اور تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد سروے نمبر۱۴۶ من اور۱۳۶۱/۲۹۵ من پر واقع ان مکانات کو باضابطہ طور پر ضبط کر لیا گیا۔

پولیس نے ان مقامات پر عوامی نوٹس بھی چسپاں کیے ہیں، جن میں عام لوگوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ یہ جائیدادیں ضبط کی جا چکی ہیں اور مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر ان کی فروخت، منتقلی، لیز یا کسی تیسرے فریق کا مفاد قائم نہیں کیا جا سکتا۔

یہ کارروائی ضلع پولیس کپوارہ کے اس عزم کی عکاس ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ کیا جائے گا اور منشیات کی اسمگلنگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھر بارہمولہ پولیس نے بھی منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش زاہد احمد میر ولد غلام حسن میر ساکن چیکتھن چنپورہ، ٹنگمرگ کی رہائشی جائیداد این ڈی پی ایس کی ایکٹ کی متعلقہ دفعہ کے تحت ضبط کر لی۔

ضبط شدہ جائیداد کی مالیت تقریباً۳۰لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

یہ کارروائی ملزم کے خلاف درج متعدد این ڈی پی ایس مقدمات کی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی، جن میں ایف آئی آر نمبر۳۷/۲۰۱۷ زیر دفعہ۸/۲۰؍این ڈی پی ایس ایکٹ، ایف آئی آر نمبر۳۴/۲۰۲۵زیر دفعات۸/۲۱تا۲۹؍این ڈی پی ایس ایکٹ اور ایف آئی آر۰۷/۲۰۲۶ زیر دفعات۸/۲۱تا ۲۹؍این ڈی پی ایس ایکٹ شامل ہیں، جو پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ میں درج ہیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے پایا کہ مذکورہ جائیداد ملزم کی معلوم قانونی آمدنی سے کہیں زیادہ ہے اور شبہ ظاہر کیا گیا کہ یہ منشیات کے غیر قانونی کاروبار سے حاصل شدہ آمدنی سے خریدی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ضبطی کی کارروائی ریونیو ریکارڈ، آمدنی کی تفصیلات، مقامی گواہوں کے بیانات اور بینک لین دین کے ریکارڈ کے تفصیلی جائزے کے بعد شروع کی گئی، جن سے بظاہر ملزم کی ظاہر کردہ آمدنی کے مقابلے میں غیر متناسب مالی لین دین کا انکشاف ہوا۔

جموں و کشمیر پولیس نے کہا ہے کہ وہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر قائم ہے اور معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس دوران پولیس اور سول انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت ایک مبینہ منشیات فروش کی ’’غیر قانونی‘‘ تجارتی جائیداد کو منہدم کر دیا۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔

یہ کارروائی سمرولی علاقے میں جموں-سری نگر قومی شاہراہ پر دیوال پل کے نزدیک سرکاری اراضی پر مبینہ طور تعمیر کی گئی دکانوں کے خلاف انجام دی گئی۔

حکام کے مطابق یہ جائیداد تریلوچن دت کی ملکیت تھی، جو مبینہ طور متعدد منشیات اسمگلنگ مقدمات میں ملوث رہا ہے اور اس نے سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تجارتی ڈھانچے تعمیر کیے تھے۔

افسران نے بتایا کہ یہ انہدامی کارروائی ضلع انتظامیہ اور اودھم پور پولیس نے مشترکہ طور پر محکمہ مال کی جانب سے جاری کردہ بے دخلی حکم کے بعد انجام دی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) چنینی، ڈی ایس پی سکھویر سنگھ نے کہا کہ تقریباً۱۰لاکھ روپے مالیت کی یہ جائیداد ایسے شخص کی تھی جس کا نام بار بار منشیات فروشی کی سرگرمیوں میں سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہمیں کئی مرتبہ اس کے خلاف منشیات فروشی میں ملوث ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ آج کی کارروائی کے ذریعے ہم واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی بھی منشیات فروش کو غیر قانونی سرگرمیوں سے حاصل یا تعمیر کردہ جائیداد سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سول انتظامیہ منشیات اسمگلروں سے وابستہ غیر قانونی اثاثوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ سرکاری زمین پر غیر قانونی طور تعمیر شدہ جائیدادوں کو لینڈ ریونیو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ہٹایا جا رہا ہے جبکہ دیگر اثاثے قانونی دفعات کے تحت ضبط کیے جا رہے ہیں۔

افسر کے مطابق تریلوچن دت کے خلاف چنینی پولیس اسٹیشن میں پہلے ہی ایک ایف آئی آر درج کی جا چکی تھی، جو منشیات اسمگلنگ میں مبینہ ملوث ہونے کی اطلاعات کی بنیاد پر درج ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیلدار کے ذریعے سول انتظامیہ نے حال ہی میں تجاوز شدہ جائیداد کو خالی کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد مشترکہ انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی ضلع میں منشیات اسمگلنگ اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی وسیع مہم کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترال میں ٹریکٹر الٹنے  سے کمسن لڑکے کی موت

Next Post

’عمر عبداللہ لاپتہ‘ پوسٹر سے سیاسی ہنگامہ، فاروق عبداللہ کا بی جے پی پر جوابی وار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’عمر عبداللہ لاپتہ‘ پوسٹر سے سیاسی ہنگامہ، فاروق عبداللہ کا بی جے پی پر جوابی وار

’عمر عبداللہ لاپتہ‘ پوسٹر سے سیاسی ہنگامہ، فاروق عبداللہ کا بی جے پی پر جوابی وار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.