ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’عمر عبداللہ لاپتہ‘ پوسٹر سے سیاسی ہنگامہ، فاروق عبداللہ کا بی جے پی پر جوابی وار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-23
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عمر عبداللہ لاپتہ‘ پوسٹر سے سیاسی ہنگامہ، فاروق عبداللہ کا بی جے پی پر جوابی وار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

’بی جے پی کے پاس اس کے علاوہ کوئی بہتر کام نہیںہے، ہمیں اُن کا جواب دینے کی ضرورت نہیں‘

ندائت مشرق خبر

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

سری نگر؍۲۲مئی

جموں و کشمیر میں اُس وقت سیاسی طوفان کھڑا ہوگیا جب بی جے پی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا مذاق اُڑانے کی غرض سے سوشل میڈیا پر ’عمر عبداللہ لاپتہ ہیں‘ کے پوسٹر گردش میں لائے۔

بی جے پی کی جموں و کشمیر یونٹ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر یہ ’’لاپتہ‘‘ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے عمر عبداللہ کے بارے میں معلومات طلب کیں اور دعویٰ کیا کہ وہ ’’گزشتہ دس دنوں سے لاپتہ ہیں‘‘۔

زعفرانی جماعت کی یہ تنقید اُن خبروں کے درمیان سامنے آئی ہے جن کے مطابق وزیر اعلیٰ ذاتی دورے پر جموں و کشمیر سے باہر ہیں۔

ان پوسٹروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بی جے پی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ زعفرانی جماعت کے پاس ’’اس کے علاوہ کوئی بہتر کام نہیں‘‘ ہے۔

حضرت بل درگاہ میں نمازِ جمعہ ادا کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا، ’’اُن کی اپنی مہمات ہیں، وہ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ ہمیں اُن کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔‘‘

فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر میں کانگریس کے ساتھ اتحاد میں دراڑ کی افواہوں کو بھی مسترد کردیا۔انہوں نے کہا، ’’میرا خیال ہے کہ ہمارے دشمن ایسی باتیں پھیلا رہے ہیں۔ اتحاد برقرار ہے، کچھ نہیں ہوگا۔‘‘

ایندھن کی سپلائی کے جاری بحران پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ مغربی ایشیا کا بحران جلد ختم ہوگا۔انہوں نے کہا، ’’مجھے امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ رُک جائے گی، اور خدا نے چاہا تو ہم ان مشکلات سے نکل آئیں گے۔‘‘

جموں کے سدھرا علاقے میں گوجر اور بکروال خاندانوں کے مکانات کی حالیہ مسماری کے تنازع پر نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ اُن کی جماعت یا ریاستی حکومت کا اس معاملے میں کوئی کردار نہیں۔

این سی صدر نے کہا، ’’ہم اس میں شامل نہیں ہیں۔ یہ انہوں نے (لیفٹیننٹ گورنر) کیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ صرف سدھرا ہی نہیں بلکہ جموں کے دیگر علاقوں میں بھی گوجروں پر ایسے حملے ہوئے ہیں۔ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ سرحدوں پر یہی لوگ سب سے بڑے ہمدرد اور معاون تھے۔‘‘

اپوزیشن پی ڈی پی کی جانب سے اس الزام پر کہ جموں و کشمیر حکومت اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ماڈل پر چل رہی ہے، فاروق عبداللہ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’یہ ساری گڑبڑ انہی لوگوں نے پیدا کی ہے۔‘‘

ڈاکٹر فاروق نے کہا، ’’انہوں نے آرٹیکل۳۷۰؍اور۳۵؍اے کو ختم کیا۔ ہماری ریاست کی تباہی کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔ اب یہی شور مچا رہے ہیں۔ ان کا کام کیا ہے؟ مجھے افسوس ہے کہ انہیں شرم بھی نہیں آتی۔ یہ ہمیں تباہی کی طرف لے گئے اور اب ڈھول پیٹ رہے ہیں۔ پہلے اپنے اندر جھانکیں کہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کو کن مشکلات میں ڈالا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ اور بارہمولہ میں منشیات فروشوں کی جائیدادیں ضبط

Next Post

اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال

اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.