منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، صدر ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-16
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

بیجنگ، 15 مئی (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کے دوسرے اور آخری روز گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنما اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے۔

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

انہوں نے کہا کہ ایران بحران سے متعلق کئی ایسے مسائل حل کر لیے گئے ہیں جنہیں دوسرے حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تھے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع ختم کرنے کے طریقہ کار پر امریکہ اور چین کے درمیان ’’بہت زیادہ ہم آہنگی‘‘ پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم اس صورتحال کو ختم کرنے کے حوالے سے بڑی قربت محسوس کر رہے ہیں۔‘‘

امریکی صدر نے اپنے دورۂ چین کو ’’شان دار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ شی جن پنگ کا بہت احترام کرتے ہیں۔

اس سے قبل فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ تہران کیلئے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور ایرانی قیادت کو جلد معاہدہ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی ایٹمی تنصیبات میں کسی قسم کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی گئی تو امریکہ براہِ راست فوجی حملہ کرے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی سابقہ فوجی کارروائیوں نے ایران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے ایرانی قیادت کو ’’دیوانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو وہ انہیں اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور خود امریکہ کے خلاف استعمال کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین ایران پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، خصوصاً اس معاملے پر کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے پر فیس عائد نہ کرے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکہ پورے خطے کے مفاد میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کیلئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے ’’نیست و نابود‘‘ بھی کیا جا سکتا ہے، تاہم وہ ایسا نہیں چاہتے۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے دورے نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور افہام و تفہیم کو مزید مضبوط کیا ہے، جبکہ دونوں رہنماؤں نے تزویراتی استحکام کیلئے نئے فریم ورک پر بھی اتفاق کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں جلد از جلد جامع اور مستقل فائر بندی ضروری ہے اور ایران بحران کا فوری سفارتی حل تمام فریقوں کے مفاد میں ہو گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسرائیلی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی نوجوان جاں بحق

Next Post

اڈانی کے مفاد میں مودی نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا : راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی

اڈانی کے مفاد میں مودی نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا : راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.