ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حزب کے اشتہاری دہشت گرد کی جائیداد بارہمولہ میں ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
حزب کے اشتہاری دہشت گرد کی جائیداد بارہمولہ میں ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

چاڈورہ میں ۲ منشیات سمگلروں کی غیر منقولہ جائیداد بھی سربمہر

ویب ڈیسک

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

سرینگر؍۱۵مئی

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اُس پار سے سرگرم کالعدم تنظیم حزب المجاہدین  سے وابستہ ایک اشتہاری جنگجو کی غیر منقولہ جائیداد کو پولیس نے ضبط کر لیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک اور ملک مخالف عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے تحت سوپور پولیس نے ایک اشتہاری ملزم کی جائیداد ضبط کی، جو پانزلہ پولیس اسٹیشن میں درج ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔ یہ مقدمہ ای اینڈ آئی ایم سی او ایکٹ کے تحت درج کیا گیا تھا۔

اشتہاری ملزم کی شناخت غلام محمد بھٹ عرف حیدر کے طور پر ہوئی ہے، جو بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے کے رہائشی ہیں۔

پولیس کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم غیر قانونی طور پر پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر گیا تھا، جہاں اس نے اسلحہ اور گولہ بارود کی تربیت حاصل کی، اور وہ کالعدم تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ غلام محمد بھٹ اس وقت پاکستان سے حزب المجاہدین کے نیٹ ورک کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے اشتراک سے روہامہ کے ڈینگرٹ علاقے میں چھ مرلہ اور ریشی نار روہامہ میں دس مرلہ اراضی کو ضبط کیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم طویل عرصے سے قانونی کارروائی سے فرار تھا اور مسلسل کوششوں کے باوجود گرفتاری سے بچتا رہا، جس کے بعد عدالت نے ضابطۂ فوجداری کی دفعہ۸۸ کے تحت اسے ’’اشتہاری مجرم‘‘ قرار دیا تھا۔

بعد ازاں عدالت کے احکامات کی تعمیل میں ریونیو ریکارڈ اور مقامی جانچ کے بعد جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس دوران بڈگام پولیس نے وسطی کشمیر کے چاڈورہ علاقے میں دو مبینہ منشیات فروشوں کی تقریباً۸۰ لاکھ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔

پولیس حکام کے مطابق چاڈورہ کے چترو ڈانگرپورہ علاقے کے رہائشی غلام نبی وانی ولد غلام محمد وانی کے ایک منزلہ رہائشی مکان کو، جس کی مالیت تقریباً۳۰لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں ضبط کیا گیا۔ مقدمہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال کیس کی تحقیقات کے دوران مذکورہ مقام سے۳۰۰کلوگرام سے زائد پوست کا بھوسہ (فُکّی) برآمد کیا گیا تھا۔ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ جائیداد مبینہ طور پر منشیات کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے بنائی گئی تھی اور اسے ممنوعہ اشیا کی ذخیرہ اندوزی، پروسیسنگ اور تقسیم کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

ایک دوسری کارروائی میں بڈگام پولیس نے حسّی پورہ چاڈورہ کے رہائشی محمد ہاشم رینہ ولد عبدالصمد کے دو منزلہ رہائشی مکان کو ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً۵۰سے۵۵لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

یہ کارروائی پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایک درج ایف آئی آر کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی، جو این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ ماہ کیس کی تحقیقات کے دوران کاسرمولہ گاؤں میں واقع ایک بینڈ سا مِل سے۹کلوگرام سے زائد چرس نما مادہ برآمد کیا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی تاکہ منشیات کے نیٹ ورکس کو توڑا جا سکے اور غیر قانونی منشیات کی تجارت سے بنائے گئے اثاثوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

بڈگام پولیس نے معاشرے سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے عزم کو دہراتے ہوئے خبردار کیا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ کا اندرون ملک ہوائی کرایوں میں معقولیت لانے پر زور دیا 

Next Post

بھارت کا سلامتی کونسل میں توسیع کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
بھارت کا سلامتی کونسل میں توسیع کا مطالبہ

بھارت کا سلامتی کونسل میں توسیع کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.