منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۱۰ برس بعد کشمیر سے سیب سپلائی فراڈ  معاملے میں اننت ناگ کا ملزم گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-16
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۱۰ برس بعد کشمیر سے سیب سپلائی فراڈ   معاملے میں اننت ناگ کا ملزم گرفتار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

نئی دہلی؍۱۵مئی

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

دہلی پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ایک۳۸سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اُس نے کشمیری سیب کی سپلائی کے نام پر دہلی کے ایک تاجر سے پانچ لاکھ روپے سے زائد کی دھوکہ دہی کی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ۳۸ سالہ اسحاق احمدا ڈار  کے طور پر ہوئی ہے، جو تقریباً ایک دہائی سے مفرور تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل اپنے ٹھکانے اور موبائل نمبر تبدیل کرتا رہا۔

یہ معاملہ۲۰۱۶میں سامنے آیا تھا، جب مہندر پارک پولیس اسٹیشن میں تعزیراتِ ہند کی دفعات۴۲۰ (دھوکہ دہی) اور۱۲۰ بی (مجرمانہ سازش) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ احمدار اور اُس کے ایک ساتھی نے سیب کی سپلائی کے کاروبار کے نام پر متاثرہ شخص کو جعلی کاروباری معاہدے میں پھنسایا۔

کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر پولیس‘سنجیو کمار یادو نے بتایا کہ ملزم نے مختلف تاریخوں پر شکایت کنندہ سے۵لاکھ ۸ہزار۷۰۰روپے وصول کیے اور یقین دہانی کرائی کہ کشمیری سیب کی کھیپ فراہم کی جائے گی، مگر نہ سیب پہنچائے گئے اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔

تحقیقات کے دوران ملزم فرار ہو گیا، جس کے بعد اس کی گرفتاری پر۵۰ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا۔پولیس کے مطابق کیس کی حساسیت اور پیچیدگی کے پیش نظر ملزم کی تلاش کا کام کرائم برانچ کے حوالے کیا گیا۔

ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے جموں و کشمیر میں تکنیکی تجزیہ اور زمینی جانچ کی۔ ٹیم نے اننت ناگ جا کر ملزم کے پرانے پتوں کی تصدیق کی اور اُس کے فروٹ کاروبار اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے وابستہ افراد سے دوبارہ رابطہ قائم کیا۔

پولیس نے سابق ساتھیوں، ٹرانسپورٹروں اور مقامی رابطوں سے خفیہ پوچھ گچھ بھی کی، جبکہ ملزم سے بالواسطہ طور پر منسلک کئی موبائل نمبروں کا تجزیہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مسلسل تکنیکی نگرانی اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر احمدار کو۱۳مئی کو اننت ناگ کے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ۲۰۱۱ میں ایک مشترکہ جاننے والے کے ذریعے شکایت کنندہ کے رابطے میں آیا تھا اور بعد میں کشمیر سے سیب کی سپلائی کا کاروبار شروع کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ ادائیگیوں کے تنازع کے بعد اُس نے جان بوجھ کر شکایت کنندہ سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔

اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اُس نے اپنی رہائش تبدیل کر لی اور اننت ناگ کے دوسرے علاقے میں رہتے ہوئے چھوٹے پیمانے پر تھوک کاروبار جاری رکھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے بار بار سم کارڈ تبدیل کیے، ایک ہی موبائل نمبر کو زیادہ دیر استعمال نہیں کیا اور اپنے پرانے سماجی حلقے اور رہائش گاہ سے فاصلہ بنائے رکھا۔

معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام سڑک حادثے میں وٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

Next Post

’اسپیکر کے اقدامات کو  درست ثابت کرنے کیلئے  این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘

’اسپیکر کے اقدامات کو  درست ثابت کرنے کیلئے  این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.