جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یمن کے متحارب فریق جنگ بندی میں چھے ماہ کی توسیع کریں: اقوام متحدہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-20
in عالمی خبریں
A A
تیل کی صنعت نے انسانیت کا گلا دبا رکھا ہے؛ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Chief

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

صنعاء//
اقوام متحدہ نے یمن کے متحارب فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں چھے ماہ کی توسیع پراتفاق کریں۔اگر اس پرفریقین متفق ہوجاتے ہیں تو یہ گذشتہ سات سال سے جاری تنازع میں جنگ بندی کا سب سے طویل دورانیہ ہوگا جبکہ ملک میں جنگ کے خاتمے کے لیے طرفین پر بین الاقوامی دباؤ بڑھ رہا ہے۔
گذشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کے سعودی عرب کے دورے کے بعد یمن میں امن کوششوں کو تقویت ملی ہے۔انھوں نے سعودی قیادت کے ساتھ 2 اگست کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں’’وسعت اور توسیع‘‘سے متعلق ایک سمجھوتے پر دست خط کیے تھے۔
تاہم ذرائع کے مطابق یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈبرگ کا کہنا ہے کہ اپریل سے جاری جنگ بندی معاہدے کی مزید تجدید سے قبل دونوں اطراف سے سخت شکایات کا ازالہ کرنا ہوگا۔
ایک ذریعے کے مطابق جنگ بندی میں مزیدچھے ماہ کی توسیع کے لیے کچھ عرصے سے فریقین کے ساتھ عالمی ایلچی کی بات چیت جاری ہے۔گرنڈبرگ آنے والے دنوں میں عمان جائیں گے جہاں حوثیوں کے مرکزی مذاکرات کار مقیم ہیں۔اس کے بعد وہ یمن کے جنوبی بندرگاہ شہرعدن جائیں گے جہاں سعودی حمایت یافتہ حکومت کے صدردفاتر ہیں۔
گرنڈبرگ کے دفتر کی ترجمان اسمینی پالا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایلچی فریقین کے ساتھ موجودہ جنگ بندی کی تجدید پرتبادلہ خیال کر رہے ہیں۔اس میں طویل مدت تک توسیع کا امکان بھی شامل ہے لیکن فی الوقت اس کی تفصیل پر بات نہیں کی جاسکتی۔
پالا نے ای میل کے ذریعے رائٹرز کو بتایا کہ مسٹر گرنڈبرگ آیندہ دنوں میں فریقین کے ساتھ میل ملاقاتیں کریں گے۔ہمیں امید ہے کہ فریقین ان کی کوششوں کا تعمیری انداز میں جواب دیں گے اور وہ یمن میں تنازع کے ایک درست اور پائیدارخاتمے تک پہنچنے کا یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے۔
دونوں متحارب فریق معاہدے کی مکمل شرائط پرعمل درآمد کے بارے میں مایوسی کا اظہارکرچکے ہیں۔اس میں ایندھن کے جہازوں کو حوثیوں کے زیرقبضہ الحدیدہ کی بندرگاہ پرلنگراندازہونے کی اجازت دینا،دارالحکومت صنعاء سے کچھ تجارتی پروازوں کی اجازت اور متنازع گورنری تعز میں سڑکیں دوبارہ کھولنے کے لیے بات چیت شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حمایت یافتہ یمنی حکام نے حوثیوں پرالزام عاید کیاہے کہ انھوں نے جنگ بندی سمجھوتے کے مطابق تعزکی مرکزی شاہراہیں دوبارہ نہیں کھولی ہیں اور ان پر الحدیدہ کی بندرگاہ سے محصولات میں حصہ نہ دینے کا الزام لگایا ہے۔
دوسری جانب حوثی ملیشیا نے عرب اتحاد پر حالیہ ہفتوں کے دوران میں الحدیدہ میں پہنچنے والے ایندھن سے لدے جہازوں کی تعداد میں کمی کا الزام عاید کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ مصر نے صنعاء سے قاہرہ جانے والی ایک سے زیادہ پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
دریں اثناء ایک ذریعے نے بتایا کہ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عمان کے نمائندوں نے ورچوئل مذاکرات کیے ہیں اوران میں یمن میں جنگ بندی میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔اس کے بعد یمن کے لیے امریکا کے ایلچی ٹموتھی لینڈرکنگ منگل سے خطے کا دورہ شروع کرسکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان کے مشرقی علاقے میں زلزلہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Next Post

کورونا کے بڑھتے کیسوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘ احتیاط کیجئے :ڈاکٹر نوید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت معاملات :

کورونا کے بڑھتے کیسوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ‘ احتیاط کیجئے :ڈاکٹر نوید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.