منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سومناتھ مندر ہندوستان کے اٹوٹ عقیدے کی علامت، ایک ہزار برسوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-12
in قومی خبریں
A A
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

سومناتھ، 11 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یہاں نئے سرے سے تعمیر شدہ سومناتھ مندر کے افتتاح کی 75 ویں سالگرہ پر منعقدہ ‘سومناتھ امرت مہوتسو’ کے موقع پر کہا کہ یہ اٹوٹ عقیدے، روحانیت اور ہندوستان کی سناتن روح کی مقدس علامت ہے جو آنے والے ایک ہزار برسوں کے لیے تحریک کا سرچشمہ ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ 75 برس قبل اسی دن سومناتھ مندر کی دوبارہ تعمیر کوئی معمولی موقع نہیں تھا بلکہ سومناتھ کی ‘پران پرتشٹھا’ نے ہندوستان کے آزاد شعور کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم نے قومی تاریخ کے ایک اور اہم واقعے یعنی 11 مئی 1998 کے پوکھرن ایٹمی تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستانی سائنسدانوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ اور اٹوٹ سیاسی عزم کا ثبوت تھا۔ انہوں نے ترقی اور وراثت دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت پر زور دیا اور تفرقہ انگیز سوچ کے خلاف ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے اس تقریب کو محض ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ ہندوستان کے سناتن شعور اور تہذیبی استقامت کا اعلان قرار دیا۔ سال 1951 میں سومناتھ مندر کی پران پرتشٹھا کی تاریخی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کوئی عام موقع نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 1947 میں ہندوستان آزاد ہوا، تو 1951 میں سومناتھ کی پران پرتشٹھا نے ہندوستان کے آزاد شعور کا اعلان کیا۔ آزادی کے صرف چار سال بعد مندر کی دوبارہ تعمیر کی اہمیت پر وزیر اعظم نے کہا کہ جب قوم غیر ملکی زنجیروں سے آزاد ہوئی، اسی وقت سومناتھ کی تعمیرِ نو نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہندوستان صرف آزاد ہی نہیں ہوا ہے بلکہ وہ اپنی قدیم عظمت کو دوبارہ حاصل کر رہا ہے۔ اس موقع کی کثیر جہتی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صرف 75 برسوں کی تاریخ نہیں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں تباہی میں تخلیق کا وہ عزم دیکھ رہا ہوں جسے سومناتھ نے پورا کیا ہے۔ انہوں نے اس مقدس سرزمین میں باطل پر حق کی دائمی فتح کے تجربے کی بات کہی۔ وزیر اعظم نے مستقبل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سومناتھ امرت مہوتسو محض ماضی کی یاد منانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ماضی کا جشن نہیں بلکہ آنے والے ایک ہزار برسوں کے لیے ہندوستان کی تحریک بھی ہے۔
انہوں نے اس دن کو قومی تاریخ کے ایک اور اہم واقعے سے بھی جوڑا اور کہا کہ 1998 میں آج ہی کے دن کیے گئے پوکھرن ایٹمی تجربات کی سالگرہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 11 مئی کو تین ایٹمی تجربات کر کے ہندوستانی سائنسدانوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس کے دو دن بعد 13 مئی کو کیے گئے اضافی تجربات کو انہوں نے ہندوستان کے اٹوٹ سیاسی عزم کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کا دباؤ ہندوستان پر تھا، لیکن اٹل جی کی قیادت میں اس وقت کی حکومت نے دکھا دیا کہ ہمارے لیے قوم سب سے مقدم ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کو جھکا نہیں سکتی اور نہ ہی دباؤ میں لا سکتی ہے۔ اس مہم کے نام کی اہمیت واضح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پوکھرن ایٹمی تجربے کو ‘آپریشن شکتی’ کا نام گہرے ثقافتی اسباب کی بنا پر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شیو اور شکتی کی مشترکہ عبادت کا فلسفہ اب ہندوستان کی سائنسی ترقی کو بھی تحریک دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اس عزم کو شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھ رہے ہیں کہ ہماری شیو اور شکتی کی عبادت ملک کی سائنسی ترقی کی تحریک بھی بنے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں، عوام گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں: راج ناتھ سنگھ

Next Post

سرینگر میں منشیات فروش کی ۱ء۲ کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
سرینگر میں منشیات فروش کی ۱ء۲ کروڑ  روپے مالیت کی جائیداد ضبط

سرینگر میں منشیات فروش کی ۱ء۲ کروڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.