ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹھوعہ :انسدادِ منشیات مہم کے تحت منشیات فروشوں کے تین مکانات منہدم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کٹھوعہ :انسدادِ منشیات مہم کے تحت منشیات فروشوں کے تین مکانات منہدم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

قاضی گنڈ میں منشیات فروش سے ایک کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی:پولیس

ویب ڈیسک

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

سرینگر؍۱۱مئی

جموں و کشمیر انتظامیہ اور پولیس نے پیر کے روز ضلع کٹھوعہ میں انسدادِ منشیات مہم کے تحت بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروشوں کے تین مکانات منہدم کر دیے۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔

حکام کے مطابق منہدم کیے گئے ڈھانچے راجباغ کے کورے پُنّو علاقے میں سرکاری زمین پر غیر قانونی طور تعمیر کیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی لیاقت علی عرف ’’لیاقتو‘‘ اور اس کے بھائیوں گگو دین اور شام دین کی جائیدادوں کے خلاف انجام دی گئی، جو ضلع کٹھوعہ کی تحصیل مرہین کے علاقے کورے پُنّو کے رہائشی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد منشیات فروشی اور دیگر جرائم سے متعلق۱۶ایف آئی آرز میں ملوث ہیں۔ ان کے مطابق منہدم کی گئی جائیدادوں کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

حکام نے کہا کہ یہ کارروائی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت منشیات کی لعنت کے خاتمے اور منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

دریں اثنا جاری ’’نشہ مُکت ابھیان‘‘ کے تحت ایک اہم کارروائی میں ضلع کولگام پولیس نے محکمہ مال کے اشتراک سے قاضی گنڈ کے چوگام علاقے میں مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ایک شخص کے قبضے سے تقریباً ایک کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی۔

حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی پرتاپ پورہ چوگام میں انجام دی گئی، جہاں پولیس اور سول انتظامیہ کی مشترکہ جانچ کے دوران یہ ثابت ہوا کہ سروے نمبر۲۷۴کے تحت آنے والی سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں متعلقہ افسران کی موجودگی میں زمین کو محکمہ مال کی تحویل میں واپس دے دیا گیا۔

ملزم کی شناخت چوگام کے فیاض احمد بٹ کے طور پر کی گئی ہے، جو پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج ایک مقدمے میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق زمین واگزاری کی یہ کارروائی ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ سے جڑے مالی اور لاجسٹک نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے شروع کی گئی مہم کا حصہ ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس میں واگزار کی گئی جائیداد کو سرکاری اراضی قرار دیتے ہوئے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ زمین پر دوبارہ قبضہ، منتقلی یا غیر قانونی استعمال کی کسی بھی کوشش پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کولگام، انایت علی چودھری (آئی پی ایس) نے کہا کہ ضلع پولیس منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے جڑی تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نہ صرف مقدمات درج کر رہی ہے اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر رہی ہے بلکہ غیر قانونی ذرائع سے حاصل یا قبضہ کی گئی جائیدادوں اور اثاثوں کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

چودھری نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کا مقصد منشیات کے نیٹ ورک کی کمر توڑنا اور نوجوان نسل کو منشیات کی بڑھتی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے۔

ایس ایس پی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات فروشی اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں سے متعلق معلومات فراہم کر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

قوانین سے شراب نوشی مکمل طور پر نہیں روکی جا سکتی:کول

Next Post

 سومناتھ مندر بھارت کے اٹوٹ ایمان اور عزم کی علامت :سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
 سومناتھ مندر بھارت کے اٹوٹ ایمان اور عزم کی علامت :سنہا

 سومناتھ مندر بھارت کے اٹوٹ ایمان اور عزم کی علامت :سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.