ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

زیلنسکی نے سکیورٹی سربراہ کے بعد 28 سکیورٹی حکام کی بھی چھٹی کر دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-20
in عالمی خبریں
A A
زيلنسکی کا روسی فوجیوں کی ماؤں سے اپنے بیٹے یوکرین نہ بھیجنے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

کیف//
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ملک سے غداری کے الزام میں سکیورٹی سربراہ اور ریاستی پراسیکیوٹر کو برطرف کرنے کے بعد مزید 28 سکیورٹی حکام کی بھی چھٹی کر دی ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گزشتہ شب صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے وڈیو خطاب میں کہا کہ یوکرین کی سکیورٹی سروس کے عملے کا آڈٹ جاری ہے اور مزید 28 حکام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان افراد کے عہدے اور شعبے مختلف ہیں مگر وجہ ایک ہی ہے یعنی کام کے غیرتسلی بخش نتائج۔ اتوار کو انہوں نے ایس بی یو کے سربراہ آئیوان بیکانوف اور اسٹیٹ پراسیکیوٹر اریانا وینیڈیکٹووا کو برطرف کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان سمیت بعض دیگر افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطرف کیے گئے سکیورٹی سربراہ آئیوان بیکانوف صدر زیلنسکی کے انتہائی قریبی دوست ہیں اور وہ 2019ء میں سکیورٹی سروس کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے تاہم جنگ شروع ہونے کے بعد سے اُن پر سلامتی کے معاملات کے حوالے سے تنقید کی جا رہی تھی۔
سابق اسٹیٹ پراسیکیوٹر کو روسی صدر پیوٹن سمیت اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے خلاف شہروں کی تباہی اور عام لوگوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے جنگی جرائم کے ثبوت اکٹھے پر بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی گیا تھا۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی نے سکیورٹی سربراہ کے عہدے کے لیے نائب سربراہ کی تقرری کر دی ہے۔ 39 سالہ ویسل میلوک سکیورٹی ایجنسیز میں بدعنوانی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی تقرری کو سکیورٹی ایجنسیز میں روس کے حامی اہلکاروں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ صدر زیلنسکی اس سے قبل پانچ ممالک میں تعینات یوکرینی سفیروں کو بھی اُن کے عہدے سے ہٹا چکے ہیں۔ ان ممالک میں جرمنی، ہنگری، ناروے، چیکیا اور بھارت شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی، فرانس میں درجہ حرارت 42 ڈگری سے بھی اُوپر

Next Post

طیب اردغان نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت سے روکنے کی دی دھمکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
اردگان یوکرین روس مذاکرات کی میزبانی کریں گے

طیب اردغان نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت سے روکنے کی دی دھمکی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.