ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بی جے پی اور کانگریس میں فرق؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-10
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

                نہیں سمجھ رہے ہیں ‘آپ اب بھی نہیں سمجھ رہے ہیں کہ بی جے پی اور کانگریس میں کیا فرق ہے…….اگر آپ واقعی میں نہیں سمجھ رہے ہیں تواللہ میاں کی قسم ہماری سمجھ میں آپ کی سمجھ بڑی نا سمجھ ہے ۔اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں ……. بالکل بھی نہیں کہہ سکتے ہیں ۔اور اس لئے نہیں کہہ سکتے ہیں کہ یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ‘ بی جے پی اور کانگریس میں فرق کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ……. پھر بھی اگر آپ اتنی  چھوٹی سی بات نہیں سمجھ رہے ہیں تو چلئے ہم سمجھاتے ہیں ۔حالیہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی نے دو ریاستوں میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ……. دو ریاستوں آسام او ر مغربی بنگال میں کی ……. آسام میں ہیمنت سرما ۱۲ مئی کو وزیرا علیٰ کے عہدے کا حلف لیں گےاور مغر بی بنگال میں سوندوادھیکاری نے ہفتہ کی صبح حلف لیا ۔ دونوں ریاستوں میں وزیر اعلیٰ کے حوالے سے کوئی کنفیوژن نہیں ‘ کوئی انتشار نہیں ‘ کوئی غیر یقینی صورتحال نہیں ‘ کوئی آپسی سرپھٹول نہیں ‘ ایک انار اور دس بیمار والا معاملہ بھی نہیں ……. مودی جی اور ان کے امیت بھائی شاہ فیصلہ لیتے ہیں کہ کو وزیر اعلیٰ ہو گا اور یہی حرف آخر ہو تا ہے …….مدت ‘ پانچ سالہ مدت کیلئے حرف آخر ہو تا ہے ……. ان پانچ برسوں میں کوئی سر اٹھا کے وزیر اعلیٰ بننے کی دعویداری پیش نہیں کرتا ہے ……. بالکل بھی نہیں کرتا ہے ……. کسی بھی ریاست ‘ جہاں بی جے پی کی حکومت ہے……. اگرچہ اب تقریباً سبھی ریاستوں میں اسی کی حکومت ہے‘ وزیر اعلیٰ کے حوالے سے کوئی ٹکراؤ‘ کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے …….اب آئے کانگریس کی بات کریں ……. کانگریس نے حالیہ الیکشن میں کیرالم میں کامیابی حاصل کی …….مدتوں کے بعد اسے وہاں حکومت بنانے کا موقع ملا ……. لیکن یہاں بھی وہی مسئلہ جو کرناٹک میں ہے‘ جو راجستھان میں تھا ‘ جو کسی زمانے میں مدھیہ پردیش میں تھا‘پنجاب میں تھا ……. نتائج آنے کے ۵ دن بعد بھی کانگریس یہ فیصلہ نہیں کر پا رہی ہے کہ کیرالم کا وزیر اعلیٰ کون ہو گا کہ …….کہ اس کو معلوم ہے اور اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر اس نے کسی ایک کونامزد کیا تو دوسرا اور ممکن ہے تیسرا ناراض ہو جائےگا ……. اس لئے اب کانگریس اس مشکل میں ہے کہ وہ کرے تو کیا کرے کہ ……. کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ……. کہ سرمنڈھاتے ہی اولے نہ پڑ یں اور ممکن ہے کہ ایسا ہو اور اس لئے ہو کہ……. کہ بی جے پی اور کانگریس میں یہی ایک فرق تو ہے …….یہ فرق کہ کانگریس میں کوئی مودی ہے اور نہ امیت بھائی شاہ ہے ۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 این سی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ؟

Next Post

روہت شرما ٹی وی پر ڈیبیو کے لیے تیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
روہت کو بلے سے کرنا ہوگا حملہ

روہت شرما ٹی وی پر ڈیبیو کے لیے تیار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.