ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-06
in قومی خبریں
A A
’گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کھل اٹھا‘

FILE - Prime Minister Narendra Modi

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 05 مئی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے فجیرہ آئل انڈسٹریز زون پر ہونے والے ڈرون حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اس حملے میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے تھے انہوں نے شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کو "ناقابل قبول” قرار دیا اور خطے میں استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی کوششوں کے لیے ہندوستان کی حمایت کا اعادہ کیا مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری ایک بیان میں کہا، "یو اے ای میں ہونے والے ان حملوں کی میں سخت مذمت کرتا ہوں، جن میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان "یو اے ای کے ساتھ مکمل طور پر متحد ہے”۔ انہوں نے "مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تمام مسائل کے پرامن حل” کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے آبنائے ہرمز سے بلا روک ٹوک سمندری نقل و حمل کو یقینی بنانے کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ "محفوظ اور بلا تعطل جہاز رانی کو یقینی بنانا علاقائی امن، استحکام اور عالمی توانائی کی حفاظت کے لیے انتہائی اہم ہے۔” ایران سے شروع ہونے والے اس حملے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے مشرقی ساحل پر واقع ایک اہم توانائی مرکز فجیرہ میں تیل کے پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ اگرچہ مقامی حکام نے ابھی تک سرکاری طور پر کسی کو بھی اس حملے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے، لیکن یہ واقعہ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پیش آیا ہے، جہاں اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچہ مسلسل تناؤ کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

متعلقہ

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے ہر قسم کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ ترجمان نے منگل کو اپنے بیان میں کہا، "فجیرہ پر ہونے والا حملہ، جس میں تین ہندوستانی شہری زخمی ہوئے، مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ ہم ان معاندانہ کارروائیوں اور شہری بنیادی ڈھانچے اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہندوستان صورتحال سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کرتا رہا ہے، تاکہ مغربی ایشیا میں امن اور استحکام بحال ہو سکے۔ ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے آزاد اور بلا روک ٹوک جہاز رانی اور تجارت کی بھی اپیل کرتے ہیں۔ ہندوستان تمام مسائل کے پرامن حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔”

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگال میں بی جے پی کی جیت پر کھنڈیلوال نے ’جھال موڑی‘ پارٹی کا اہتمام کیا

Next Post

سرینگر میںمنشیات فروش کا مکان منہدم کولگام میں منشیات فروش زیر قبضہ اراضی ضبط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

2026-07-12
Next Post
سرینگر میںمنشیات فروش کا مکان منہدم  کولگام میں منشیات فروش زیر قبضہ اراضی ضبط

سرینگر میںمنشیات فروش کا مکان منہدم کولگام میں منشیات فروش زیر قبضہ اراضی ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.