جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیجریوال نے بی جے پی پر جمہوریت کے قتل کا الزام لگایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-06
in قومی خبریں
A A
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

kejriwal

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 05 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر جمہوریت کے قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں کوئی بھی پارٹی جیت کر آ جائے، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ ایجنسیوں کا استعمال کر کے اور ارکان اسمبلی کو توڑ کر حکومتیں گرا دیتے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان کے ساتھ دہلی آئے پارٹی کے ارکان اسمبلی سے کپور تھلہ ہاؤس میں خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ آج پورے ملک پر ایک بڑا بحران منڈلا رہا ہے۔ بی جے پی نے جمہوریت کو ہائی جیک کر لیا ہے اور اس کا قتل کر دیا ہے۔ ملک میں کوئی بھی جیتے، یہ ای ڈی، سی بی آئی اور پیسوں کے زور پر اس پارٹی کے ارکان اور خود پارٹیوں کو توڑ دیتے ہیں، لیڈروں کو جیل بھیج دیتے ہیں اور حکومتیں گرا دیتے ہیں۔ جیتنے کے لیے یہ لوگ ووٹ کاٹ دیتے ہیں اور اپنے ووٹ جڑوا لیتے ہیں۔ پیر کو مغربی بنگال کے انتخابی نتائج کوئی عام انتخاب نہیں تھے، گزشتہ 3-4 ماہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہاں کیا تانڈو چل رہا ہے۔ اسی طرح انہوں نے بہار اور مہاراشٹر میں بھی کیا۔
انہوں نے کہا، "جب میں جیل گیا، اس سے پہلے نئی دہلی اسمبلی حلقہ میں 1 لاکھ 48 ہزار ووٹ تھے، جب میں واپس آیا تو صرف 1 لاکھ 6 ہزار ووٹ بچے تھے۔ انہوں نے تقریباً 6 ماہ کے اندر 42 ہزار ووٹ کٹوا دیے۔ گزشتہ بار میں یہاں سے 30 ہزار ووٹوں سے جیتا تھا، لیکن اس بار 42 ہزار ووٹ کٹنے کی وجہ سے میں 3 ہزار ووٹوں سے ہار گیا۔ جب اپوزیشن کے سارے ووٹ ہی کٹوا دیے جائیں گے تو وہ کیسے جیت سکتی ہے؟ آج ملک کی آزادی اور جمہوریت پر بحران کھڑا ہو گیا ہے جس کے لیے ہمارے مجاہدین آزادی نے قربانیاں دی تھیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ چار سال بعد بھی پنجاب میں حکومت کے حق میں لہر (پرو انکمبنسی) ہے۔ لوگ بھگونت مان حکومت کے کاموں سے بے حد خوش ہیں اور دوبارہ حکومت بنانے کے لیے بے تاب ہیں۔ پنجاب میں مفت بجلی، 10 لاکھ کا انشورنس، شاندار سڑکیں، دیہاتوں میں 3100 کھیل کے میدان اور کھیتوں تک نہرکا پانی پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اشو میده یگیہ کا گھوڑا پنجاب میں روکا گیا تھا اور اب بھی بی جے پی کا وجے رتھ پنجاب کے لوگ ہی روکیں گے۔ بی جے پی نے پنجاب کے لوگوں کے 6 راجیہ سبھا ارکان کو چوری کیا ہے، جس کا بدلہ یہاں کے عوام اگلے سال فروری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں لیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کی ایران کو دھمکی: ہرمز کشیدگی نے سیز فائر کو جنگ کے دہانے پر دھکیل دیا

Next Post

بنگال میں بی جے پی کی جیت پر کھنڈیلوال نے ’جھال موڑی‘ پارٹی کا اہتمام کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح

بنگال میں بی جے پی کی جیت پر کھنڈیلوال نے ’جھال موڑی‘ پارٹی کا اہتمام کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.