جمعہ, جولائی 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ کی ایران کو دھمکی: ہرمز کشیدگی نے سیز فائر کو جنگ کے دہانے پر دھکیل دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-06
in عالمی خبریں
A A
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ٹرمپ ترکی کو ایف-35 جنگی طیارے دینے پر آمادہ: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

یومِ آزادی کی آتش بازی کے بعد واشنگٹن ڈی سی دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر بن گیا

واشنگٹن، 5 مئی (یو این آئی) آبنائے ہرمز کے گرد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی اور جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔ آ امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کی فوج تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کر رہی ہے جبکہ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر اس کے کنٹرول میں ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 7 ایرانی کشتیوں کو تباہ کیا گیا ہے تاہم ایران نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے 1 جہاز پر حملہ اور آگ لگنے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 2 جہازوں میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز ایران نے متحدہ عرب امارات پر بھی میزائل اور ڈرون حملے کیے جس کے نتیجے میں فجیرہ کے آئل زون میں آگ لگ گئی اور 3 افراد زخمی ہوئے۔ متحدہ عرب امارات نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جواب دینے کا حق محفوظ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ امریکا میں پیٹرول کی قیمت 4.45 ڈالرز فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے 50 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا ہے تاکہ علاقے میں سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے جبکہ کئی ممالک کے جہاز اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔
ادھر ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک امریکی جنگی جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم امریکہ نے اس کی تردید کر دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی جہاز ایرانی بندرگاہ جاسک کے قریب داخل ہوا اور وارننگ نظر انداز کرنے پر اس پر 2 میزائل داغے گئے جس کے بعد وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گیا۔
دوسری جانب امریکی فوج نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ صورتِ حال اس وقت سامنے آئی ہے جب ایرانی فوجی قیادت نے خبردار کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والی امریکی افواج کو نشانہ بنایا جائے گا۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس اہم گزرگاہ کی سیکیورٹی ہر قیمت پر برقرار رکھیں گے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران میں ممکنہ طویل جنگ کی تیاریوں کا عمل بھی جاری ہے۔
ایرانی حکام میزائل اور ڈرون صلاحیت بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ملک میں انٹرنیٹ بندش بھی جاری ہے جو 90 ملین سے زائد افراد کو متاثر کر رہی ہے۔ ایرانی حکومت نے ‘جانِ فدا’ نامی مہم بھی شروع کر رکھی ہے جس میں عوام کو قربانی کے لیے تیار رہنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس مہم میں 31 ملین افراد شامل ہو چکے ہیں تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں ان اعداد و شمار کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کی یو اے ای پر حملوں کی تردید

Next Post

کیجریوال نے بی جے پی پر جمہوریت کے قتل کا الزام لگایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ ترکی کو ایف-35 جنگی طیارے دینے پر آمادہ: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

2026-07-08
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

یومِ آزادی کی آتش بازی کے بعد واشنگٹن ڈی سی دنیا کا آلودہ ترین بڑا شہر بن گیا

2026-07-08
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار
عالمی خبریں

چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

2026-07-08
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد
عالمی خبریں

نیٹو سمٹ سے ایک دن قبل روس کے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملے، 24 افراد ہلاک

2026-07-08
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ایران مذاکرات کا خواہاں ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

2026-07-05
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات کرنے پر اتفاق

2026-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

بالٹک ممالک نے یوکرین کو ڈرون حملوں کے لیے فضائی حدود فراہم کی: روس

2026-07-05
مسلمانوں کو اسرائیل سے ہر قسم کے تعلقات ختم کرنا ہوں گے : آیت اللہ خامنہ ای
عالمی خبریں

ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریبات کا آغاز، 100 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع

2026-07-05
Next Post
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال

کیجریوال نے بی جے پی پر جمہوریت کے قتل کا الزام لگایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.