ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

مودی یا پھر ممتا کا جادو؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-01
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

 

کہتے ہیں …….ہم نہیں کہتے ہیں ‘ کہنے والے کہتے ہیں کہ ……. کہ جس طرح مودی جی کا جادو ملک بھر میں چلتا ہے اور ……. اور سالہال سے چلتا ہے …….بالکل اسی طرح ممتا ……. ممتا بینر جی کا جادو مغربی بنگال میں چلتا ہے ۔ایسا اس لئے کہا جارہاہے کیوں کہ مغربی بنگال میں الیکشن ……. اسمبلی الیکشن ختم ہو گئے اور اب نتائج کا انتظار ہے ……. اب کی بار یہ انتظار کچھ زیادہ ہی طویل ہے ‘ کیوں ہے یہ ہم نہیں جانتے ہیں ……. بالکل بھی نہیں جانتے ہیں ۔آپ اگر جاننا چاہتے ہیں تو الیکشن کمیشن سےپوچھ لیجئے‘ وہ بتائے گا نہیں ‘ لیکن آپ پھر بھی پوچھ لیجئے ۔خیر !تو الیکشن کے بعد ایگزٹ پولز جو تصویر دکھاتے ہیں اس کے مطابق ممتا کو مغربی بنگال سے چلتا کیا جا سکتا ہے ……. حالانکہ یہ ایگزٹ پولز کی حتمی رائے نہیں ہے کہ ……. کہ ان میں سے کچھ ایک کا جاننا اور ماننا ہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی اور ترنمول میں کانٹے کی ٹکر متوقع ہے …….اب صاحب کیا ایسا ہی ہے‘ یہ تو ہم نہیں جانتے ہیں …….کہ ہم جو جانتے ہیں وہ یہ ہے کہ ممتا کے جادو کی بات کرنے والے حضرات مودی جی کے جادو کی بات بھول جاتے ہیں کہ ……. کہ  یہ جو مودی جی ہیںوہ مٹی کو بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتا ہے اور …….اور ایسا ہی کچھ مغربی بنگال میں بھی ہو سکتا ہے اور…….اور اس لئے ہو سکتا ہے کہ صاحب مغربی بنگال بھی تو ملک کا ہی حصہ ہے …….جہاں پوری ملک میں مودی جی کا جادو چل رہا ہے وہاں مغربی بنگال اس سے کیسے اچھوتا رہ سکتا ہے ……. بالکل بھی نہیں رہ سکتا ہے ۔ہاں آپ کہہ سکتے ہیں کہ صاحب اگر ۲۰۲۱ میں رہا ہے ‘ اگر ۲۰۱۶ میں رہا تو ……. تو ۲۰۲۶ میں بھی تو رہ سکتا ہے ……. یقیناً رہ سکتا ہے ‘ لیکن ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ممتا ‘مودی نہیں ……. بالکل بھی نہیں ہیں …….محترمہ کے جادو کی ایک عمر تھی جو اب ا ن کی عمر کے ساتھ ڈھلتی جا رہی ہے۔عمرتو اپنے مودی جی کی بھی ڈھل رہی ہے …….کاغذوں اور کلینڈروں پر ڈھل رہی ہے لیکن ……. لیکن حقیقت میں نہیں کہ ……. کہ حقیقت یہ ہے کہ ان کے چہرے کی طرح ان کا جادو بھی ہر گزرتے دن کی طرح نکھر رہا ہے اور …….اور اس لئےاب کی بار مغربی بنگال میں وہ ہو گا یا ہو سکتا ہے جو …….جو ممتا بینر جی کو لگتا ہے کہ کبھی نہیں ہو گا …….لیکن ہوگا ‘ہو سکتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’براہِ راست ٹرین سے معیشت کو فروغ ملے گا‘

Next Post

لالیگا: بارسلونا خطاب اپنے نام کرنے کے قریب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

لالیگا: بارسلونا خطاب اپنے نام کرنے کے قریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.