ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اردو …….

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-30
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

 

            کوئی ہمیں بھی تو سمجھائے کہ ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں …….بالکل بھی سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ آخر وزیرا علیٰ کے صلاح کار ‘ناصراسلم وانی صاحب ہمیں اور آپ کو کیا سمجھانا چاہتے ہیں ۔ ہم نے کوشش کی ……. لاکھ کوشش کی کہ ہم سمجھ پائیں ‘یہ سمجھ پائیں کہ آیا صلاح کار صاحب اپوزیشن لیڈر التجا مفتی کے الزام کی تردید کررہے ہیں یا پھر تائید …….یہ ہم نہیں سمجھ پا رہے ہیں ۔ التجا کا الزام ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت تحصیلدار کے امتحان کیلئے نصاب سے اردو کو ہٹا رہی ہے ……. التجا صاحبہ ‘اس کےخلاف سڑک پر آئیں اور اردو کو کشمیر کی تہذیب‘ تمدن اور شناخت کا حصہ قراردیا …….نیشنل کانفرنس ‘ جس کے کان پر ‘کسی بھی مسئلہ یا الزام پر‘ جُو تک نہیں رینگتی ہے ‘ لیکن نہ جانے اب کی بار اس نے التجا کے اس ’الزام‘ کا جواب کیوں دیا اور……. اور صلاح کار صاحب نے جواب میں یہ کہا کہ حکومت نے اردو کو ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے بلکہ محض ایک نوٹیفکیشن جاری کی ہے تاکہ اردو کو نصاب سے ہٹائے جانے کی تجویز پر لوگوں سے رائے لی جائے ……. صلاح کار صاحب نے اسے ایک جمہوری عمل بھی قرار دیا ۔اللہ میاں صلاح کار صاحب کو صحت بدن عطا کرے ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو اور یہ سچ میں جمہوری عمل کا حصہ لیکن صاحب جو ایک بات ہماری سمجھ میں نہیں آ رہی ہے کہ اردو کو ہٹانا کیوں ہے …….یہ عمل …….’جمہوری عمل‘ شروع کرنا ہی کیوں ہے کہ اس کی ضرورت کیا ہے ۔کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ اگر لوگوں نے کل کو اس’جمہوری‘ عمل میں حصہ لیا اور اردو کو ہٹانے کے حق میں فیصلہ کیا تو ……. تو نیشنل کانفرنس کی حکومت اردو کو ہٹائے گی ؟صاحب یہ تو کوئی بات نہیں ہوئی اور اس لئے نہیں ہو ئی کہ ……. کہ ایسا کیا ہوا ہے ‘ کون سی ایسی مجبور ی ہے جو حکومت ……. این سی حکومت کو لوگوں کے پاس یہ سوال لے کر جانے پڑا کہ ……. کہ کیا وہ اردو کو ہٹانے کے حق میں ہیں ۔ دوسرے الفاظ میں حکومت خود سے لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو اردو کو ہٹانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے اگر لوگ ایسا چاہتے ہیں ۔ اللہ میاں کی قسم یہ سوال ہی غلط اور ……. اور سوال اس لئے غلط ہے کیونکہ حکومت کی سوچ غلط ہے ……. اردو کے تئیں اس کا رویہ غلط ہے ‘ پالیسی غلط اور شاید نیت بھی ۔کیوں؟ یہ ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں ‘ اگر آپ سمجھ رہے ہیں تو ہمیں بھی سمجھائیے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۸ہزار کروڑ روپے کے دیہی سڑک منصوبے

Next Post

آئی پی ایل 2026: میچ کے دوران ویپنگ کا تنازع، ریان پراگ سے بی سی سی آئی کا جواب طلب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

آئی پی ایل 2026: میچ کے دوران ویپنگ کا تنازع، ریان پراگ سے بی سی سی آئی کا جواب طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.