ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

منڈیٹ سے غداری ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-25
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جناب! غصہ تھوک دیجئے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

 

نہیں صاحب ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں اور …….اور بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی اور پی ڈی پی میں کوئی گٹھ جوڑ ہے ……. ہم ایسا نہیں کہہ رہے ہیں اور اس لئے نہیں کہہ رہے ہیں کہ ……. کہ پوری قوم نے ان دونوں جماعتوں میں گٹھ جوڑ دیکھا ہے ……. ایسا گٹھ جوڑ جو کوئی نہیں بھول سکتا ہے ……. بالکل بھی نہیں بھول سکتا ہے ۔ رہی بات یہ کہ ہم آج ان دونوں جماعتوں کی بات کیوں کررہے ہیں تو صاحب ہم اس لئے کررہے ہیں کہ دونوں……. ان دونوں جماعتوں نے منہ کھولا ہے ……. اپنا اپنا منہ کھولا ہے اور کچھ بولا ہے …….  بولا کیا ہے ‘ اصل میں تولا ہے ……. عمرعبداللہ کی سرکار کی کار کردگی کو تولا ہے ……. الگ الگ تولا ہے لیکن ……. دونوں نے ایک ساتھ بولا ہے ۔ میڈم جی کاکہنا ہے کہ این سی کی سرکار نے بھاری منڈیٹ سے غداری کی ہے اور ……. اور اس لئے کی ہے کیونکہ یہ جماعت نوجوانوں کے……. جموں کشمیر کے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو ئی ہے ……. اور ایسا ہی ……. کم و بیش ایسا ہی کچھ بی جے پی کابھی کہنا ہے کہ اس کے شرما صاحب کے مطابق عمرعبداللہ سرکار کہیں نظر ہی نہیں آئےگی …….اوریہ ایک بات شرما صاحب سچ کہہ رہے ہیں اور صحیح بھی کہ یہ جناب تو آسام میں تھے اور آسام میں انہیں یقینا عمرسرکار نظر نہیں آتی ……. بالکل بھی نہیں آتی ۔ یقینا ًاب یہ واپس جموں لوٹ آئے ہیں ‘ لیکن اثر تو ابھی آسام کا ہی ہو گا اور …….اور سو فیصد ہو گا ۔ ہم تو امید کرتے ہیں کہ ……. کہ جب یہ آسام کے سحر سے باہر آئیں گے تو …….تو انہیں سرکار ……. عمرسرکار نظر آئےگی اور …….اور اس لئے آئیگی کہ آجکل عمر سرکار جموں میں ہی اور …….اور بہت جلدسرینگر کا رخ کرے گی کیا ہمیں بھی یہاں عمرسرکار نظر نہیں آئےگی اس کیلئے صاحب ہمیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا ……. تھوڑا‘ زیادہ نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔رہی بات منڈیٹ سے غداری کی تو میڈم جی !اگر کسی سے غداری ہو ئی ہے اور ہمیشہ سے ہو ئی ہے تو ……. تو وہ بے چارے اس بد نصیب منڈیٹ سے ہو ئی ہے اور……. اور پہلے دن سے ہوئی ……. ہر دور میں ہو ئی ہے ……. آپ اور آپ کے مرحوم والد محترم کے دور میں بھی ہو ئی ہے اور……. اور سو فیصد ہو ئی ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایف ایف آر سی کا حکم:حکم نواب تادر نواب؟

Next Post

ارشدیپ سنگھ کی بچوں سے ملاقات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
Next Post
ٹیم کی توجہ ذہنی اور جِسمانی طور پر حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہلیت پر مرکوز

ارشدیپ سنگھ کی بچوں سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.