منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں ہلکی بارش، اتوار تک مزید برسات کی پیش گوئی بانڈی پورہ گریز شاہراہ پر پھسلن‘ ٹریفک کی نقل و حمل معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں ہلکی بارش، اتوار تک مزید برسات کی پیش گوئی بانڈی پورہ گریز شاہراہ پر پھسلن‘ ٹریفک کی نقل و حمل معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

(ویب ڈیسک)
سرینگر؍۱۷؍اپریل
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ۲۴گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اتوار تک مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اس دوران۲ء۶ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دیگر علاقوں میں قاضی گنڈ میں۴ء۴ملی میٹر، کپواڑہ میں۶ملی میٹر جبکہ گلمرگ میں۷ملی میٹر بارش ہوئی، جو وادی کے نسبتاً زیادہ بارش والے مقامات میں شامل رہا۔
جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں۵ء۴ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ادھر وادی کے بیشتر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت معمول سے۰سے۳ڈگری سیلسیس زیادہ رہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت گلمرگ میں۳ء۶ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق۱۹ ؍اپریل تک وادی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور مختلف مقامات پر ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ موسمی سرگرمیاں زیادہ تر صبح اور شام یا دیر شام کے اوقات میں متوقع ہیں۔
اسی دوران۴۰ سے۵۰ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
۲۰سے۲۴؍ اپریل کے دوران موسم میں بہتری آنے اور عمومی طور پر خشک موسم رہنے کی توقع ہے، جبکہ۲۵ ؍اور۲۶؍ اپریل کو بھی خشک موسم برقرار رہ سکتا ہے۔ تاہم کچھ مقامات پر دوپہر کے وقت ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کا امکان موجود ہے۔
اس دوران رازدان ٹاپ پر تازہ برفباری کے بعد جمعہ کو۸۵کلومیٹر طویل بانڈی پورہ گریز سڑک کو بند کر دیا گیا، حکام نے بتایا۔
ایک عہدیدار کے مطابق بانڈی پورہ کو دور افتادہ وادی گریز سے ملانے والی اس اہم شاہراہ پر برفباری کے باعث راستہ پھسلن زدہ اور غیر محفوظ ہو گیا، جس کے پیش نظر احتیاطی طور پر ٹریفک معطل کر دی گئی۔
سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم)گریز ‘مختار احمد نے کہا کہ سڑک اگلے احکامات تک بند رہے گی۔انہوں نے کہا’’بانڈی پورہ گریز سڑک پر آمد و رفت آئندہ احکامات تک معطل رہے گی‘‘۔
حکام کے مطابق درے پر برفباری کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی اور سڑک پھسلن زدہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں ٹریفک روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مقامی لوگوں اور مسافروں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سڑک کے محفوظ قرار دیے جانے تک سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اشتعال انگیز سوشل میڈیا مواد پر۶۰ دن کی پابندی‘ سخت کارروائی کا انتباہ

Next Post

خواتین ریزرویشن قانون کا نفاذ  جموں کشمیر اور یوٹیز میں۳۳فیصد کوٹہ نافذ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
وزیر اعلی سے پولیس تھانوں میں خواتین کیلئے خصوصی سیلوں کی حفاظت کرنے کی اپیل

خواتین ریزرویشن قانون کا نفاذ  جموں کشمیر اور یوٹیز میں۳۳فیصد کوٹہ نافذ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.