ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پارلیمنٹ میں ناری شکتی پر مہا بھارت: خواتین ریزرویشن بل پر حکومت اور اپوزیشن میں شدید ٹکراؤ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-17
in قومی خبریں
A A
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

**EDS: VIDEO GRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Opposition MPs protest in the well of the Lok Sabha during Budget Session of Parliament, in New Delhi, Thursday, Feb. 2, 2023. (PTI Photo)(PTI02_02_2023_000108B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

 

نئی دہلی،16 اپریل (یو این آئی)پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خواتین کے ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن ادھینیم) پر بحث کے دوران جہاں حکومتی اراکین نے اسے خواتین کی بااختیاری کا سنگِ میل قرار دیا، وہیں اپوزیشن نے اس کی ٹائمنگ اور نفاذ کے طریقے پر سنگین سوالات اٹھائے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے حکومت کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بل محض ایک سیاسی اداکاری ہے۔ انہوں نے کہا”حکومت مردم شماری اور حد بندی کی شرط لگا کر اس بل کو الجھا رہی ہے۔ اگر نیت صاف ہوتی تو اسے 2024 کے انتخابات سے پہلے ہی نافذ کیا جا سکتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتوں میں خواتین کو ریزرویشن راجیو گاندھی کے دور میں ملا اور ملک کو پہلی خاتون وزیر اعظم اور صدر بھی کانگریس نے ہی دیے۔
این سی پی (ایس پی) کے ڈاکٹر امول کولہے نے بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم خواتین کے ریزرویشن کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ملک بھر سے جو لاکھوں خواتین لاپتہ ہو رہی ہیں، ان پر بحث کیوں نہیں کی جا رہی؟ انہوں نے اسے احسان کے بجائے حق قرار دیا۔
دوسری جانب بی جے پی کی بانسری سوراج نے بل کی حمایت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں خواتین کا درجہ ہمیشہ بلند رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت خواتین کی سیاسی نمائندگی کو یقینی بنا کر ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کر رہی ہے۔
شیو سینا کے نریش مہسکے نے اس دن کو پارلیمانی تاریخ کا "سنہرا دن” قرار دیتے ہوئے کہا "یہ بل خواتین کو صرف ریزرویشن نہیں دے گا بلکہ پالیسی سازی میں انہیں اہم مقام عطا کرے گا۔ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔”
ناری شکتی سے ناری قیادت تک
لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کی شامبھوی چودھری نے وزیر اعظم مودی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان خواتین کی ترقی سے ‘خواتین کی قیادت میں ترقی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر سیاسی ارادے کی کمی کا الزام لگایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیتن یاہو آج لبنانی صدر سے بات چیت کریں گے: اسرائیلی وزیر کا دعویٰ

Next Post

دہلی ہوائی اڈے پر ٹیکسی کر رہا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے بنگال مدرسہ اسٹاف کو مستقل کیئے جانے کی عرضی مسترد کی

2026-07-14
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
قومی خبریں

کم از کم اچھی حکمرانی، زیادہ سے زیادہ لیپا پوتی ہے مودی حکومت کی پالیسی : کانگریس

2026-07-14
ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا
قومی خبریں

ایس بی آئی فنڈز مینجمنٹ کے آئی پی او سے بازار میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا: دیباشیش مشرا

2026-07-14
نیٹ یو جی پیپر لیک معاملے میں ۵؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا
قومی خبریں

سی بی آئی کی 133.52 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں ممبئی اور کوچی میں چھاپہ کارروائیاں

2026-07-12
ایس سی او سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میںپہلگام حملے کی سخت مذمت
قومی خبریں

واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھائیں گے ہندستان اور نیوزی لینڈ: مسٹر مودی

2026-07-12
Next Post
جموں کشمیر میں انڈیگو کی۴۰سے زائد پروازیں منسوخ

دہلی ہوائی اڈے پر ٹیکسی کر رہا طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.