پیر, جولائی 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-14
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

                بالی ووڈ کی ہر ایک فلم ہٹ یا سپر ہٹ نہیں ہو تی ہے…. نہیں ہو سکتی ہے ۔ کوئی کوئی ہٹ یا سپر ہٹ ہو تی ہے‘ لیکن ہر ایک نہیں …. بالکل بھی نہیں ۔ کئی پرڈوسر حضرات ڈوب جاتے ہیں اور کئی کی نیا پار لگ جاتی ہے…. لیکن ایک بات ضرور ہے کہ شو جاری ہے…. شو جاری رہتا ہے ‘ یہ رکتا نہیں ہے…. بالی ووڈ فلمیں بناتا رہتا ہے…. نتائج کی فکر کئے بغیر…. نہیں صاحب ہمیں بالی ووڈ اور وہاں تیار کی جانی والی فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے…. بالکل بھی نہیں ہے…. کبھی رہی ہو گی لیکن اب نہیں ہے…. رہا سوال پھر ہم بالی ووڈ کی بات کیوں کررہے ہیں تو…. تو صاحب جواب یہ ہے کہ ہم سوچتے ہیں کہ فلم ہٹ ہونے میں اس کے اداکاروں کا بھی ایک اہم رول ہوتا ہے…. اگر بالی ووڈ ایک آدھ سال فلمیں بنانے کا کام ‘ فلموں میں ادا کاری کی ذمہ داری کشمیر کے سیاستدانوں کو تفویض کرے گا تو …. تو کیا ہو گا….کیا ہی اچھا ہو گا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ…. کہ اس دوران ایک بھی فلم…. جی ہاں ایک بھی فلم پٹ نہیں جائےگی بلکہ ہٹ جائےگی اور…. اور اس لئے ہٹ جائےگی کہ…. کہ اللہ میاں کی قسم کشمیر کے سیاستدانوں سے بہتر ادا کار کوئی نہیں ہو سکتا ہے…. ملک بھر میں آپ کو ڈھونڈنے سے بھی ان جیسا کوئی نہیں ملے گا….بالکل بھی نہیں ملے گا۔ اس میں کوئی امتیاز نہیں ہے…. سبھی جماعتوں میں ایک سے بڑ ھ کر ایک ادا کار ہے…. کیا چھوٹی جماعت اور کیا بڑی …. کیا حکمران جماعت اور کیا اپوزیشن…. ایسے ایسے ہےرے ان کے ہاں ہیں کہ…. کہ اگر کبھی ان کا مقابلہ بالی ووڈ کے نامی گرامی اداکاروں سے ہو جائےگا تو….وہ چاروں خانے چِت ہو جائیں گے…. کشمیر کے سیاستدانوںکے سامنے کوئی بھی بالی ووڈ ادا کار ٹک نہیں پائےگا …. بالکل بھی نہیں پائےگا ….ویسے بھی کشمیر میں اور کشمیر کے حوالے سے نت نئے تجربے ہوتے رہتے ہیں…. اگر ایک آدھ تجربہ یہ بھی ہوجائےگا تو…. تو اس میں برا ہی کیا ہے کہ…. کہ بہت سے پرڈوسروں کا سرمایہ بچ جائےگا…. ڈوبنے سے بچ جائےگا کہ…. کہ ہم آنکھیں بند کرکے اس بات کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیںکہ کشمیر کے سیاستدانوں جیسا ادا کار کوئی نہیں ہے…. کوئی نہیں ہو سکتا ہے…. بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج پر مشرق وسطیٰ کے حالات کے ممکنہ سایئے؟

Next Post

آئی پی ایل 2026: پرسدھ کرشنا کی تباہ کن بالنگ، پرپل کیپ پر قبضہ جما لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما،سرما نہیں‘لیکن گرما ،گرما گرم

2026-07-07
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لداخ سے کچھ سیکھو!

2026-07-05
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پانی میں رہ کر…….

2026-07-03
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

آئی پی ایل 2026: پرسدھ کرشنا کی تباہ کن بالنگ، پرپل کیپ پر قبضہ جما لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.