منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا کی منشیات کےخلاف عوامی تحریک کی اپیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
منشیات کیخلاف ‘زیرو ٹالرنس’ پالیسی پر زور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع سماجی ردعمل ضروری ہے اور اسی مقصد کیلئے۱۰۰روزہ جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے:ایل جی

’آج جموں و کشمیر ایک انتہائی اہم مرحلے پر ہے‘نوجوانوں کو منشیات سے تباہ کرنے کی سازش ناکام بنانا ہوگی‘

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

(ویب ڈیسک )

سرینگر؍۱۰؍ اپریل

             لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ جموں و کشمیر ایک ’انتہائی نازک موڑ‘ پر کھڑا ہے اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی منشیات کی لعنت کے خلاف متحدہ عوامی تحریک شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

            ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں منشیات کے عادی بنانے والے پورے نظام کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی اور ’نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان‘کے تحت۱۱؍ اپریل سے۱۰۰ روزہ مہم شروع کی جا رہی ہے، جس کی تیاریوں کا انہوں نے جائزہ لیا۔

            یہ مہم پنچایت سطح سے لے کر یونین ٹیریٹری سطح تک چلائی جائے گی اور خود ایل جی اس کی قیادت کریں گے۔ اس میں معاشرے کے تمام طبقات کو شامل کیا جائے گا اور مسئلے سے قانونی، فوجداری اور بحالی کے پہلوؤں سے نمٹا جائے گا۔

            ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا’’آج جموں و کشمیر ایک انتہائی اہم مرحلے پر ہے۔ ایک مخصوص سازش کے تحت ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی لت میں دھکیلنے اور ایک پوری نسل کو تباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے‘‘۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں۲۰۲۰ یں شروع کی گئی’نشہ مکت بھارت ابھیان‘کے تحت خطے میں اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔’’اس کے بعد سے جموں و کشمیر میں منشیات کے خلاف نمایاں کوششیں کی گئی ہیں۔ گزشتہ سال۲۰۲۵ میں بھی ایک بڑی مہم چلائی گئی جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں بھی مؤثر رہی ہیں‘‘۔

            تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے وسیع سماجی ردعمل ضروری ہے اور اسی مقصد کے لیے۱۰۰روزہ جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

            مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ۱۱؍اپریل کو جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں ایک بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں سول سوسائٹی، سیاسی رہنما، ماہرین تعلیم اور کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا ’’اس دن ہم منشیات کے خلاف عہد کریں گے اور ایک پدیاترا بھی نکالی جائے گی جو پورے جموں و کشمیر میں جاری رہے گی‘‘۔

            عوامی شرکت پر زور دیتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ یہ مہم کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل سے جڑی ہوئی ہے۔ ’’ہر روز دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جو نہایت افسوسناک ہیں‘‘۔

            لیفٹیننٹ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ ان کاکہنا تھا ’’یہ محض ایک مارچ نہیں بلکہ ایک مقصد کے ساتھ سفر ہے—جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک بنانا اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا‘‘۔

            سنہا نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے تمام محکموں، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں خود بھی جموں و کشمیر کے ہر ضلع تک پہنچنے، پدیاترا کے ذریعے اس مہم کو تقویت دینے اور عوام سے براہِ راست اپیل کرنے کی کوشش کروں گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نشہ مکت جموں و کشمیر:

Next Post

فیفا ورلڈکپ 2026: متحدہ عرب امارات کے تین میچ آفیشلز کا تاریخی انتخاب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا

فیفا ورلڈکپ 2026: متحدہ عرب امارات کے تین میچ آفیشلز کا تاریخی انتخاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.