جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

موجودہ عالمی حالات میں نوکار منتر کا اجتماعی جاپ بامعنی اور اہم : امت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-10
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر پر آج اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 09 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو یہاں ‘عالمی نوکار مہامنتر دیوس’ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک ہوئے اور کہا کہ دنیا کے کئی حصوں میں جاری تنازعات کے درمیان پوری دنیا کی فلاح و بہبود کے لیے نوکار منتر کا اجتماعی جاپ انتہائی بامعنی اور اہم ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، مسٹر شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کہا، "جب دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے نظریات مسلط کرنے کے لیے جدوجہد کی صورتحال بنی ہوئی ہے، ایسے وقت میں یہاں سے تمام جہانوں کی بھلائی کے لیے نوکار منتر کا اجتماعی جاپ کیا جانا انتہائی معنی خیز اور بروقت ہے۔” انہوں نے کہا کہ ہندوستان مختلف فرقوں اور مذاہب کا ملک ہے، جہاں ہر روایت میں منتروں کی خاص اہمیت اور روحانی طاقت کا ذکر ملتا ہے۔

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ منتر انسانی زندگی کو بلند سمت عطا کرتے ہیں، "یہ ہمارے شعور کو بیدار کرتے ہیں اور نیک ارادوں کو تقویت دیتے ہیں۔ جب لوگ عقیدت کے ساتھ ایک ہی منتر کا اجتماعی جاپ کرتے ہیں، تو اس سے نہ صرف فرد بلکہ پورے ملک اور دنیا کا بھی بھلا ہوتا ہے۔” مسٹر شاہ نے مزید کہا کہ ہندوستانی سدھوں (بزرگوں) نے نسلوں تک انتھک ریاضت کر کے پوری انسانیت کی فلاح کے لیے ان منتروں کی تخلیق کی ہے۔ سب کو چاہیے کہ وہ انہیں عقیدت کے ساتھ قبول کریں اور ان پر عمل بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ نوکار منتر مکمل طور پر بے شکل (نراکار)، غیر جانبدار اور آفاقی پرارتھنا ہے، جس میں وقت، ذات، خطہ یا مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہوتا۔ دنیا میں اس طرح کی ہمہ گیر اور سب کے لیے قابلِ قبول پرارتھنا ملنا انتہائی نایاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پرارتھنا ان عظیم روحوں کے اوصاف کی ستائش ہے جنہوں نے اپنے اعمال پر فتح حاصل کر کے خود شناسی اور نجات کا راستہ ہموار کیا۔ اس مہامنتر میں لفظ ‘نمو’ کا مطلب مکمل سپردگی ہے، جو سادھناکرنے والے کو اپنے اندر کی انا کو ترک کر کے تزکیہ نفس کی طرف گامزن کرتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب انسان سر تسلیم خم کرتا ہے، تبھی سے اس کی انا کے پگھلنے کا آغاز ہو جاتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ‘اریہنت’ وہ ہوتا ہے جو ‘اری’ یعنی اندرونی دشمنوں کا ‘ہنت’ (خاتمہ) کرتا ہے۔ یہ دشمن جسم، ذہن، احساسات، مزاج اور فطرت میں موجود وہ نقائص ہیں جو نجات کے حصول میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ جو سادھناکرنےوالا ان اندرونی دشمنوں پر فتح پا لیتا ہے وہی اریہنت کہلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوکار منتر کی روایت ہزاروں سال سے چلی آ رہی ہے، جس میں 24 تیرتھنکروں اور ان کے پیروکاروں کا اہم حصہ رہا ہے۔ ابتدا میں یہ منتر زبانی طور پر نسل در نسل منتقل ہوتا رہا، جس کے بعد کتبوں کے ذریعے اور پھر مختلف متون (کتابوں) میں اسے جگہ ملی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرینکا گاندھی نے اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی

Next Post

ریاسی،پونچھ ریلوے لائن کے  لئے فائنل سروے کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
سرینگر جموں قومی شاہراہ جزوی بحال‘ درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت

ریاسی،پونچھ ریلوے لائن کے  لئے فائنل سروے کی منظوری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.