جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ کو ایران سے کس طرح کا خطرہ ہے؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-10
in عالمی خبریں
A A
اسلام آباد: شیر باغ میں آتشتزدگی،‘ تین کمپلیکس‘ ایک پنڈت آشرم خاکستر

ANANTNAG, APR 12 (UNI):- Firefighters trying to putout a fire that broke out in residential buildings in Anantnag on monday night. UNI PHOTO-26U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

واشنگٹن، 9 اپریل (یو این آئی) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں اور امریکہ کو ایران سے کون سا خطرہ لاحق ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب تاحال حل طلب ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے پس منظر میں ایک نئی بحث سامنے آئی ہے کہ آیا واشنگٹن کو تہران سے اصل خطرہ جوہری پروگرام سے یا پیٹرو ڈالر سسٹم یعنی عالمی مالیاتی نظام کو درپیش چیلنج سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو سخت دھمکیوں کے باوجود تہران اپنے مؤقف پر قائم ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ایران کی جانب سے ڈالر پر مبنی عالمی تجارتی نظام کو چیلنج کرنا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران پہلے ہی امریکی پابندیوں کے باعث عالمی ڈالر سسٹم سے بڑی حد تک باہر ہو چکا ہے اور اب وہ تیل کی تجارت کو متبادل کرنسیوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں یورو، چینی یوآن اور ایرانی ریال شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تیل کی تجارت کو ڈالر کے بجائے دیگر کرنسیوں میں منتقل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے جس پر موجودہ حالات میں ایران کا قبضہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے امریکی ’پیٹرو ڈالر سسٹم‘ کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جو 1970کی دہائی سے عالمی معیشت میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اس نظام کے تحت دنیا بھر میں تیل کی عالمی تجارت امریکی ڈالر میں کی جاتی ہے، جس سے امریکی معیشت کو گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اگر یہ نظام کمزور ہوجاتا ہے تو ڈالر کی عالمی طلب میں کمی آسکتی ہے، جس کے نتیجے میں امریکی معیشت کو یقینی طور پر شدید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب امریکہ پہلے ہی بڑے قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اگر دیگر ممالک بھی ایران کے نقش قدم پر چلتے ہوئے متبادل کرنسیوں میں تجارت شروع کر دیتے ہیں تو یہ عالمی مالیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔
یورپی ماہرین نے بھی خبردار کیا ہے کہ حتیٰ کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم ہو جائے، تب بھی مالیاتی نظام پر اس کے اثرات باقی رہ سکتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک ممکنہ ’مالیاتی جنگ‘کی شکل اختیار کر سکتی ہے، جس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گجرات ٹائٹنز کی دہلی کیپیٹلز کے خلاف ایک رن سے سنسنی خیز فتح

Next Post

لبنان کا اسرائیلی حملوں کے خلاف یوم سوگ کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ
عالمی خبریں

اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں:نیوزی لینڈ

2026-09-10
Next Post
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی

لبنان کا اسرائیلی حملوں کے خلاف یوم سوگ کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.