منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

حیدرآباد کی دھماکہ خیز جیت، کولکتہ کو 65 رنوں سے شکست دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-04
in کھیل
A A
آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لئے اتوار کو ہوگی جنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

کولکاتہ، 3 اپریل (یو این آئی) ہینرک کلاسن (52) کی نصف سنچری اور ابھیشیک شرما (48)، ٹریوس ہیڈ (46) نیز نتیش کمار ریڈی (39) کی شاندار اننگز کے بعد گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے جمعرات کے روز آئی پی ایل کے چھٹے مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 65 رنز سے شکست دی۔
227 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکتہ نائٹ رائڈرز کے بلے باز سن رائزرز حیدرآباد کے بالنگ اٹیک کا سامنا نہ کر سکے اور ان کی پوری ٹیم 16 اوورز میں 161 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ سن رائزرز نے یہ مقابلہ 65 رنز سے جیت لیا۔
کولکتہ کے لیے کپتان اجنکیا رہانے اور فن ایلن کی جوڑی نے تیز شروعات کی، لیکن دوسرے ہی اوور میں ہرش دوبے نے فن ایلن (7 گیندوں پر 28 رنز) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ انہوں نے اپنی اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں جے دیو اناڈکٹ نے اجنکیا رہانے (8 رنز) کو آؤٹ کر کے حیدرآباد کو دوسری کامیابی دلائی۔ انگکرش رگھوونشی اور رنکو سنگھ نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی اور تیزی سے رنز بھی بٹورے، لیکن 11ویں اوور میں رگھوونشی کے رن آؤٹ ہونے کے بعد کے کے آر کی اننگز بکھرتی چلی گئی۔ انگکرش رگھوونشی نے 29 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ رمن دیپ سنگھ (10)، سنیل نارائن (12) اور رنکو سنگھ 25 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کے کے آر کے چھ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔
سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے جے دیو اناڈکٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نتیش کمار ریڈی اور ایشان ملنگا کو دو دو وکٹیں ملیں، جبکہ ہرش دوبے نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل، حیدرآباد نے ہینرک کلاسن (52)، ابھیشیک شرما (48)، ٹریوس ہیڈ (46) اور نتیش کمار ریڈی (39) کی بہترین اننگز کے دم پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ کلاسن نے 35 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگایا، ابھیشیک نے 21 گیندوں پر چار چوکے اور چار چھکے جڑے، ہیڈ نے 21 گیندوں پر چھ چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ نتیش ریڈی نے 24 گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہیڈ اور ابھیشیک نے اوپننگ شراکت میں 82 رنز کی تیز رفتار شروعات کی۔ کلاسن اور نتیش نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کے کے آر کی طرف سے بلیسنگ موزاربانی نے 41 رنز دے کر سب سے زیادہ چار وکٹیں لیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوئی فرق نہیں ہے !

Next Post

ویبھو سوریاونشی کو روکنا ہوگی گجرات کی ترجیح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر
کھیل

ورلڈ کپ فائنل سے قبل بنگلہ دیش میں بھی ارجنٹینا کے لیے جوش و خروش عروج پر

2026-08-31
وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا
کھیل

وی اے آر چیک کے دوران بچے کی معصوم حرکت نے شائقین کو محظوظ کر دیا

2026-08-31
بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز
کھیل

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان فیصلہ کن ٹی-20 مقابلہ، دونوں ٹیموں کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز

2026-08-31
واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل
کھیل

واشنگٹن سندر زخمی، ہرش دوبے تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل

2026-08-31
انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال
کھیل

انگلینڈ کی شکست پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ہیری کین کے دفاعی کردار پر سوال

2026-08-31
کھیل

دیسی کھیلوں کے فروغ پر غور، پروین گرگ کی مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات

2026-08-31
کھیل

میں نہیں چاہتا کہ ساری توجہ مجھ پر ہو، میرے ساتھی ہی اصل ستارے ہیں: ایمیلیانو مارٹینیز

2026-08-31
کھیل

بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی الٹی گنتی شروع، آفیشل ماسکوٹ پیکو اور اینتھم کی نقاب کشائی

2026-08-31
Next Post
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

ویبھو سوریاونشی کو روکنا ہوگی گجرات کی ترجیح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.